Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اوباما کی بے وفائی سے محمود عباس بحران کا شکار ہوئے: نبیل شعث

nabil-shaath فتح کے مندب برائے خارجہ تعلقات اور مرکزی کمیٹی کے رکن نبیل شعث نے کہا ہے کہ صدر محمود عباس کی موجودہ سیاسی مشکلات امریکی صدر باراک حسین اوباما کی جانب سے وعدے پورے نہ کرنے کا نتیجہ ہے۔ جمعرات کے روز رام اللہ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا نے فلسطین سے جو وعدے کیے تھے وہ پورے نہیں کیے، جس سے فلسطینی اتھارٹی اور صدر محمود عباس کی مشکلات میں اضافہ ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کے دباؤ پر فلسطینی صدر نے اسرائیل سے مذاکرات جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ۔ اس سلسلے میں امریکی صدر نے فلسطینی عوام کے ساتھ ہر ممکن تعاون، یہودی بستیوں کی تعمیر رکوانے اور آزاد فلسطینی ریاست کے لیے کوششیں تیز کرنے کا وعدہ کیا تھا تاہم وہ وعدے ابھی تک پورے نہیں کیے۔ نبیل شعث نے کہا کہ محمود عباس کو یہ ادراک اور احساس ہے کہ ان کے ساتھ امریکی رویہ واشنگٹن کے وعدوں کے مطابق نہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan