Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

انٹرنیشنل گروپ 4 کا بیان فتح انتظامیہ کی سیاسی نامردگی چھپانے کی ایک کوشش ہے: عزت رشق

palestine_foundation_pakistan_ezzet-al-resheq-political-bureau-member-of-hamas-movement61

اسلامی تحریک مزاحمت ۔حماس۔ کے رہنما عزت لرشق نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل گروپ 4 کی طرف سے واشنگٹن میں اسرائیل اور رام اللہ انتظامیہ کے درمیان مذاکرات شروع کرانا اور ایک سال کے اندر اندر ان مذاکرات کو نتیجہ خیز بنانے کی بات کرنا،دراصل فتح انتظامیہ کی سیاسی نامردگی کو چھپانے کی ایک دانستہ کوشش ہے۔ پریس کے نام جاری اپنے بیان میں رشق نے یہ بات زور دے کے کہی ہے کہ گروپ 4 کا یہ بیان کوئی معنیٰ نہیں رکھتا اوراس کی کوئی اخلاقی یا سیاسی حیثیت نہیں ہے۔ حماس رہنما نے اس بات پر سخت ناپسندیدگی کا اظہار کیا کہ فلسطینیوں کی متفقہ قومی سوچ اور رائے کو نظرانداز کر کے رام اللہ انتظامیہ نے براہ راست اسرائیل سے مذاکرات کی حامی بھر لی،خود پی ایل او کا ایک بڑا حصہ بھی ان مذاکرات کو پسند نہیں کرتا اور اس کے حوالے سے تحفظات کا شکار ہے۔ عزت رشق نے اس بات پر زور دیا کہ پی ایل او کے نام پر فلسطینی انتظامیہ مذاکرات میں شریک ہو کر فلسطینیوں کی خواہشات کو فراموش کر کے،دشمن کے خاکے میں ہی رنگ بھرنے کا کام انجام دے رہی ہے۔ جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔اسی مناسبت سے اسلامی تحریک مزاحمت “حماس” نے اپنے ایک پریس بیان میں ان مذاکرات کو فلسطینیوں کے حقوق کو جان بوجھ کر ضائع کرنے کی ایک کوشش قرار دیا ہے۔ حماس نے انٹرنیشنل گروپ 4 کی طرف سے دئیے گئے بیان کو فلسطینی عوام کو دکھ دینے کی ایک کوشش قرار دیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینیوں کی اکثریت ان مذاکرات کو مسترد کرتی ہے اورجو لوگ ان مذاکرات میں شامل ہیں انہیں عوامی منڈیٹ حاصل نہیں ہے اسلئے ان مذاکرات کے نتائج بھی ان کیلئے کوئی معنیٰ نہیں رکھتے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan