Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

انسانی حقوق کی رپورٹ میں عباس ملیشیا کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں نظر انداز

abbas-militia-pro-israel3 انسانی حقوق کے آزاد کمیشن نے مغربی کنارے میں عباس ملیشیا کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو مکمل طور پر نظر انداز کردیا- مغربی کنارے میں حماس کے رہنما نے کہا کہ انہیں انسانی حقوق کے آزاد کمیشن کی ماہانہ رپورٹ میں مغربی کنارے میں عباس ملیشیا کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو نظر انداز کیے جانے پر انتہائی حیرانی ہوئی- مغربی کنارے میں حماس کے کارکنوں کے خلاف عباس ملیشیا نے وسیع پیمانے پر آپریشن شروع کررکھا ہے- فلسطینی صدر محمود عباس کو براہ راست جوابدہ سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ ماہ مغربی کنارے میں 527 سے زائد افراد کو اغوا کیا جس میں فلسطینی شہداء کی بیویاں بھی شامل ہیں، جبکہ گزشتہ بیس دنوں میں تیرہ سو سے زائد کارکنوں کو سیکیورٹی فورسز کے دفتر طلب کیا گیا- حماس کے رہنما نے کہا کہ حیران کن امر یہ ہے کہ انسانی حقوق کی ماہانہ رپورٹ میں غزہ کے پرامن معاشرے میں فتح کے ارکان کو کانفرنس میں شرکت سے روکنے کی بات کی گئی ہے جبکہ کمیشن کو عباس ملیشیا کے اہلکاروں کی خلاف ورزیاں نظر نہیں آئیں جو نہ صرف فلسطینی شہریوں کے گھروں میں داخل ہوئے بلکہ انہوں نے مساجد کا تقدس بھی پامال کیا-

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan