Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

انتخابات سے متعلق صدارتی فرمان کی کوئی حیثیت نہیں: عوامی محاذ

mahmoud-abbas1 فلسطینی مزاحمت تنظیم” عوامی محاذ” نے صدر محمود عباس کی جانب سے آئندہ سال فروری میں ملک میں پارلیمانی انتخابات کے اعلان کو مسترد کردیا ہے۔ جمعہ کے روز غزہ میں محاذ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے متنازعہ صدر محموعباس کی جانب سے قبل از وقت انتخابات کے اعلان کی کوئی حیثیت نہیں، غیرآئینی صدر نے انتخابات کا اعلان کرکے ایک غیر قانونی قدم اٹھایا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر عباس کی طرف سے انتخابات کے اعلان سےملک میں انتشار میں مزید اضافہ ہو گا اور مفاہمت کے لیے کی جانے والی کوششوں کو بھی شدید نقصان پہنچے گا۔ محمود عباس کے غیر ائنی اقدام سے جو منفی نتائج مرتب ہوں گے صدر خود ہی ان کے ذمہ دار ہوں گے۔ عوامی محاذ کا کہنا تھا کہ وہ آئندہ سال فروری میں انتخابات کے اعلان مسترد کرتے ہیں اور اتنخابات میں حصہ نہیں لیں گے۔ محمود عباس کی جانب سے جاری ہونے والے صدارتی فرمان کو امریکا اور اسرائیل کی پشت پناہی حاصل ہے۔ محمود عباس امریکا اور اسرائیل کی بلیک میلنگ لا شکار ہوکر ملک میں صہیونی ایجنڈا مسلط کرنا چاہتے ہیں۔ محمود عباس کوفلسطینی عوام کے حقوق کے بجائے اسرائیل اور امریکا کے مطالبات کی فکر ہے اور وہ قوم دشمن کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan