Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم کرونا کا شکار

اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ کے دفتر نے آج پیر کے روز بتایا ہے کہ طبی معائنے اور ٹیسٹ کے نتائج سے ثابت ہوا ہے کہ بینیٹ کرونا وائرس سے متاثر ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نے اتوار کی شام بیت المقدس میں امریکی وزیر خارجہ اینٹنی بلنکن سے ملاقات کی تھی۔

ادھر امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے بتایا کہ بلنکن کا آج پیر کے روز کرونا کا ٹیسٹ ہو گا۔

واضح رہے کہ پچاس سالہ اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ لاک ڈاؤن سے اجتناب برتتے ہوئے کرونا کی ویکسین لگوانے اور ماسک لگانے کے شدید حامی ہیں۔

بینیٹ کرونا کی بنیادی ویکسین کے علاوہ بوسٹر بھی لگوا چکے ہیں۔

بینیٹ نے اتوار کے روز امریکی وزیر خارجہ اینٹنی بلنکن کا استقبال کیا تھا۔ بلنکن آج پیر کے روز اسرائیل کی میزبانی میں چھ ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شریک ہوں گے۔ اجلاس میں شرکت کرنے والے دیگر وزرائے خارجہ کا تعلق اسرائیل ، مصر، امارات ، بحرین اور مراکش سے ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan