Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

امریکی قومی مفادات کمیٹی کے اراکین کی خالد مشعل سے ملاقات

khaled-mishaal41 اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل سے امریکی قومی مفادات کمیٹی کے اراکین نے دمشق میں ملاقات کی۔ بدھ کے روز ہونے والی اس ملاقات میں امریکی وفد میں شامل کمیٹی کی چئیر پرسن مسز علینا کوہان اور جاک ماٹلوک جبکہ حماس کے مقامی قائدین بھی موجود تھے۔ ملاقات میں حماس کے رہنما نے فلسطینی جماعتوں کے درمیان مفاہمت کے لیے جاری کوششوں اور ان میں پیش رفت، غزہ کی تعمیر نو، غزہ کی معاشی ناکہ بندی، عرب اسرائیل تناعات، حماس کے موقف سے آگاہی کے سلسلے میں یورپ سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اقدامات اور فلسطین میں یہودی آباد کاری پر امریکی صدر باراک حسین اوباکا کی پسپائی پر بات چیت کی۔ خالد مشعل نےامریکی وفد کی جانب سے اسلامی تحریک مزاحمت کے موقف کو سننے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور وفد کی جانب سے غزہ کے دورے کی خواہش کا بھی خیر مقدم کیا۔ خالد مشعل کا کہنا تھا کہ امریکی قومی مفادات کمیٹی کے کے اراکین کی غزہ آمد سے اسرائیل کی طرف سے غزہ پرمسلط معاشی ناکہ بندی اٹھانے اور شہریوں کی مشکلات کم کرنے میں مدد ملے گی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan