Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

امریکہ نے فلسطینیوں کی لاشوں پر امریکی سفارتخانہ کھول کر انسانی حقوق کی دھجیاں بکھیر ڈالی ہیں

کراچی ( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی اپیل پر جمعہ کو ملک بھر میں یوم یکجہتی فلسطین منایا گیا اور فلسطینی عوام پر امریکی سرپرستی میں جاری صیہونی مظام کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے، جبکہ مرکزی احتجاجی مظاہرہ کراچی میں نیو میمن مسجد کے باہر بعد نماز جمعہ کیا گیاجس میں شہریوں کو بڑی تعداد نے شرکت کی اور امریکہ و اسرائیل کی جانب

S Ali Ahmar-01

کراچی ( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی اپیل پر جمعہ کو ملک بھر میں یوم یکجہتی فلسطین منایا گیا اور فلسطینی عوام پر امریکی سرپرستی میں جاری صیہونی مظام کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے، جبکہ مرکزی احتجاجی مظاہرہ کراچی میں نیو میمن مسجد کے باہر بعد نماز جمعہ کیا گیاجس میں شہریوں کو بڑی تعداد نے شرکت کی اور امریکہ و اسرائیل کی جانب سے فلسطینی عوام پر ڈھائے جانے والے انسانیت سوز مظالم کے خلاف صدائے احتجاج بلند کی۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق احتجاجی مظاہرے میں فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سرپرست رہنماؤں محفوظ یار خان، محمد حسین محنتی ، صابر ابو مریم اور دیگر نے شرکت کی اور خطاب کیا، اس موقع پر مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر القدس فلسطین کا ابدی دارلحکومت ہے، اسرائیل ایک غاصب اور جعلی ریاست ، مردہ باد امریکہ، اسرائیل نا منظور سمیت فلسطینیوں کے حق میں یکجہتی پر مبنی نعرے آویزاں تھے، شرکائے احتجاج نے امریکی ، برطانوی اور صیہونی پرچموں کو نذر آتش کر کے فلسطینیوں کے حق میں اپنے غصہ کا اظہار کیا۔

شرکائے مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ قبلہ اوّل بیت المقدس مسلمانوں کا ہے اور اس کی اسلامی شناخت کو امریکی سازشوں کے ذریعہ الگ تھلگ نہیں ہونے دیں گے، انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں پر ستر سال سے غاصب صیہونی ریاست اسرائیل مظالم ڈھا رہی ہے اور امریکہ مستقل اسرائیل کی سرپرستی کر کے ان مظالم میں برابر کا شریک جرم بن چکا ہے، ان کا کہنا تھا کہ القدس فلسطین کا ابدی دارلحکومت ہے اور اس کی شناخت کو امریکی سفارتخانہ کی منتقلی کے ذریعہ تبدیل نہیں کیا جا سکتا، انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ نے فلسطینی مظلوموں کی لاشوں پر اپنا سفارتخانہ کھول رک ثابت کر دیا ہے کہ امریکہ کے انسانی حقوق کے تحفظ کے تمام نعرے اور دعوے کھوکھلے ہیں جبکہ امریکی اقدامات انسانی حقوق کی پائمالی اور عالمی قوانین کی خلاف ورزیوں کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

S Ali Ahmar-02

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan