Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

امریکا کی مدد سے رام اللہ میں محفل رقص و سرور کا انعقاد

palestine_foundation_pakistan_wine

امریکا کی وزارت خارجہ اور مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی قونصلیٹ کے خصوصی تعاون سے امریکا کا مشہور میوزیکل گروپ رام اللہ میں منعقد کی گئی ایک تقریب میں اپنی پرفارمنس پیش کرے گا۔ گروپ تین روز تک مغربی کنارے میں اخلاقی انحطاط اور فحاشی میں اضافے کرنے کے پروگرام کا ایک حصہ ہے۔۔ نوجوانوں کو دینی تعلیمات سے بے بہرہ کرنے کے لیے محمود عباس کی حکومت اپنے صہیونی آقاؤں کے ساتھ مل کر ڈسکو کلبس اور شراب خانوں سمیت حفظ القرآن کے مدارس کو بند کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے، اسی سلسلے کی ایک کڑی کے طور پر مغربی کنارے کے نوجوانوں کو پاپ سنگرز کے سامنے سردھننے کا حالیہ پروگرام تشکیل دیا گیا ہے۔ فلسطینی اتھارٹی کے سرکاری ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ امریکی گروپ ’’نیویارک ٹیپ ڈانس‘‘ عنقریب رام اللہ میں لائیو پرفارمنس پیش کرے گا۔ گروپ تین روز تک فلسطینی نوجوانوں کو تفریح فراہم کرتا رہے گا۔ ذرائع نے کہا کہ معروف گروپ نیو یارک کاؤنٹی اپنے مشہور گانے اور ڈانس پرفارمنس پیش کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس دورے کے تمام اخراجات ’’ پرفارمنگ آرٹس سکالرشپ‘‘ نے کیا ہے۔ اس پروگرام کی تجویز مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی قونصل خانے اور امریکی وزارت خارجہ نے دی تھی۔ امریکی قونصل خانے میں میڈیا اور ثقافتی امور کے قونصلیٹ فرانک وینر نے کہا کہ یہ پروگرام جون 2009ء میں امریکی صدر کے قاھرہ میں خطاب پر عمل کرنے کے لیے امریکی قونصل خانے کی ایک کوشش ہے۔ امریکی صدر نے اپنے بیان میں امریکہ اور مسلمانوں کے درمیان تعلقات کی نئی ابتداء کا اعلان کیا تھا، چنانچہ اس دورے سے امریکیوں اور فلسطینیوں کے مابین باہمی افہام و تفہیم میں اضافہ ہوگا۔ واضح رہے کہ مغربی کنارے میں قائم سلام فیاض کی غیر آئینی حکومت کے زیر انتظام عباس ملیشیا ایک جانب اسرائیلی فوج کے ساتھ سکیورٹی تعاون کے نام پر فلسطینیوں کے خلاف جارحانہ کارروائیاں اپنائے ہوئے تو دوسری جانب فلسطینیوں کی مزاحمت کچلنے کے لیے ثقافتی ترقی کے نام پر فحاشی و عریانی پھیلانے کا سلسلہ جاری رکھا جارہا ہے۔ جب سے مغربی کنارے میں شراب خانوں اور رقص و سرور کے کلب پھیلنا شروع ہوئے ہیں فلسطینی مسلمانوں کی اخلاقی حالت رو بہ زوال ہے، فتح کی غیر آئینی فلسطینی حکومت صرف اس بنا پر ان تمام سرگرمیوں سے آنکھیں موندے بیٹھی ہے کیونکہ اس کو اپنے مغربی آقاؤں سے ملنے والی امداد بند ہونے کا خدشہ ہے۔ فتح نے اپنے ڈونرز کی رقم سے شروع کردہ ان اوچھے اور فحش پروگراموں کی حمایت کر کے اپنی قوم کی عزت اور اس کے اخلاق کو داؤ پر لگا دیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan