Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

امریکا کی اسرائیل کو یقین دہانیوں پر فلسطین میں شدید غم وغصے کے لہر

palestine_foundation_pakistan_mahmoud-abbas-pro-israel-barack-obama-us-president-benjamin-netanyahu-israeli-premier10

امریکی صدر براک اوباما کی جانب اسرائیل سے یہودی بستیوں کی تعمیر پر دو ماہ کی پابندی کے بدلےصہیونی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کو کی گئی یقین دہانیوں پر فلسطینی عوام میں شدید غم وغصے کی لہر پائی جا رہی ہے. مرکز اطلاعات فلسطین سے خصوصی گفتگو کرتےہوئے فلسطینی شہریوں کا کہنا ہے کہ امریکی ضمانتوں اور یقین دھانیوں کے بعد اسرائیل سے مذاکرات جاری رکھنے کا کوئی جواز باقی نہیں رہتا. فلسطینی شہریوں کا کہنا ہے کہ امریکا فلسطینیوں کے ساتھ مذاق کر رہا ہے جبکہ اسرائیل کو جدید ترین اور ممنوعہ ہھتیاروں کی فراہمی کاوعدہ کرکے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ خطے میں امن و استحکام کےجھوٹے دعوے کر رہا ہے. خیال رہے کہ امریکی صدر براک اوباما کے خصوصی ایلچی جارج میچل کے مشرق وسطیٰ آمد پر اسرائیلی اخبار”معاریف” نے انکشاف کیا تھا کہ مسٹر میچل صدر براک اوباما کی طرف سے اسرائیل کو دو ماہ کے لیے یہودی بستیوں کی تعمیر رکوانے کے لیے کئی اہم نوعیت کی یقین دیانیاں لے کر آئے ہیں. ان میں جدید ترین اور مہلک ہتھیاروں کی اسرائیل کو فراہمی اور مسئلہ فلسطین کو اقوام متحدہ میں لے جانے کی عرب ممالک کی کوششوں کو روکنا جیسے اہم ضمانتیں شامل ہیں. مرکز اطلاعات فلسطین سے گفتگو کرتے ہوئے فلسطینی شہری خالد الراتبی کا کہنا تھا کہ صدر اوباما کی طرف سے یہودی بستیوں کی دو ماہ کے لیے پابندی کےبدلے اسرائیل کو مراعات سابق امریکی صدر جاج بش کی ایریل شیرون کوفراہم امن روڈ میپ پر کام جاری رکھنے کے بدلے دی گئی ضمانتوں سے بھی زیادہ خطرناک ہیں انہوں نے کہا کہ امریکی صدر باراک اوباما کی اسرائیل کو یقین دہانیوں سے واضح ہوا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے ساتھ مذاق کر رہا ہے.امریکا کی ساری ہمدردیاں اسرائیل کے ساتھ ہیں اور اسے فلسطینی عوام کے بنیادی حقوق سے کوئی سروکار نہیں. فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے سرگرم خاتون دیما صلاح الدین کہتی ہیں کہ انہیں معلوم ہوا ہے کہ امریکا اور اسرائیل یہ کوشش کر رہے ہیں کہ وہ مغربی کنارے کے 40 فیصد علاقے پر الگ فلسطینی ریاست کے قیام پر فلسطینی اتھارٹی کو آمادہ کر لیں. ایک دوسرے شہری ولید ناصر الدین کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کی اسرائیل کو یقین دہانیوں سے امریکا کی نیت واضح ہو گئی ہے. اس کے بعد فلسطینی اتھارٹی کے بعد مذاکرات جاری رکھنے اور اسرائیل سے بات چیت کے لیے ہانپےجانے کا کوئی جوازباقی نہیں رہتا.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan