Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

امریکا میں اسرائیل سے جاسوسی کے الزام میں ایک سائنسدان گرفتار

stevert-nouzet-israeli-spy-scientist امریکا میں ایک سائنسدان کو گرفتار کیا گیا ہے جس پر الزام ہے کہ وہ اسرائیل کے لیے جاسوسی کی کارروائیوں میں ملوث ہے۔ ای بی ای نیٹ ورک کے مطابق امریکی وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے پیر کے روز باون سالہ سٹیورٹ نوزیٹ کو واشنگٹن کے وسطی علاقے مائی فلاور کے ایک ہوٹل سے حراست میں لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق امریکی انٹیلی جنس ادارے کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والے امریکی سائنسدان نے ابتدائی تفتیش میں اعتراف کیا ہے کہ وہ اسرائیلی خفیہ تنظیم موساد کے لیے کام کرتا رہا ہے۔ ای بی ای کی رپورٹ کےمطابق نوزیٹ گذشتہ بر سے ایف بی آئی کی نظروں میں اس وقت آئے تھے جب وہ اسرائیل کے دورے پر دو عدد کمپیوٹرز کو ساتھ لے کر گئے جو واپسی پر ان کے ساتھ نہ تھے، اس کے بعد ایف بی آئی اہلکاران کی خفیہ نگرانی کرتے رہے۔ اس دوران انہیں نوزیٹ کی کئی دیگر مشکوک سرگرمیوں کا سراغ لگانے میں بھی کامیابی ہوئی۔ جس کے بعد اس کی خفیہ نگرانی مزید سخت کر دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق معاملے کی مزید چھان بین کے لیے ایف بی آئی نے گذشتہ برس ستمبر میں ایک نامعلوم شخص کو نوزیٹ کے پاس بھیجا تاکہ وہ اس کے سامنے یہ ظاہر کرے وہ موساد کا ایجنٹ ہے۔ اس موقع پر بھی نوزیٹ نے ایف بی آئی کے اہلکارکے ساتھ ایسے انداز میں بات چیت کی جیسے وہ دونوں موساد کے جاسوس کا کرادار ادا کر رہے ہوں

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan