Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

امدادی قافلے پر اسرائیلی حملےکے حوالے سے عبداللہ گل نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

palestine_foundation_pakistan_abdullah-gul-turkish-president2

غزہ کے عالمی سمندرمیں محصور غزہ کے لیے امداد لے جانے والے بحری بیڑے پراسرائیلی فوج کے حملے کے بعد ترکی نے صورت حال پرقابو پانے کے لیے ہنگامی اجلاس طلب کرکے صورت حال کا جائزہ لیا ہے۔ ترکی سے سرکاری ذرائع کے مطابق آج صبح قافلے کے جہازوں پر اسرائیلی فوج کے حملے کے فوری بعد ترک صدر عبداللہ گل نے وزیراعظم رجب طیب اردوان، وزیرخارجہ احمد داؤود اوگلو اور دیگر حکومتی شخصیات کو طلب کیا اور اسرائیلی جارحیت کے بعد کی صورت حال کاجائزہ لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں امدادی قافلے کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے عالمی سطح پر کوششیں کرنے پر زوردیا گیا ہے. اس سلسلے میں وزارت خارجہ میں اسرائیلی سفیر کو طلب کر کے شدید احتجاج بھی کیا گیا ہے اور اسرائیل سےمطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل امدادی قافلے کی راہ نہ روکے۔ ادھراستنبول میں قائم اسرائیلی سفارت خانے کے باہر ہزاروں افراد نے جہازوں پر صہیونی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا دیا ہے۔ مظاہرین نے سفارت خانے کی طرف بڑھ کر اس پر پھتراؤ کی بھی کوشش کی تاہم پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے مظاہرین کو آگے بڑھنے سے روک دیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan