Connect with us

Uncategorized

امدادی قافلوں نے اسرائیلی جرائم کو بے نقاب کرنے میں اہم کردار ادا کیا :فلسطینی کمیٹی

protest-for-end-gaza-siege-by-international-community غزہ میں ناکہ بندی کے خاتمہ اور امدادی وفود کی استقبالیہ کمیٹی نے کہاہے کہ غیر ملکی امدادی قافلوں نے فلسطینیوں کی مشکلات میں کمی اور اسرائیلی جرائم کو بے نقاب کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے- ’’حکومتی کمیٹی برائے انسداد ناکہ بندی استقبالیہ وفود ‘‘ کی طرف سے جاری رپورٹ میں کہاگیاہے کہ گزشتہ برس 2009ء میں خشکی کے راستے پانچ غیرملکی امدادی قافلے اور وفود غزہ آئے- جن میں 721غیر ملکی کارکن تھے، وہ اپنے ہمراہ غذائی اشیاء ،ادویات ،طبی آلات معذوروں کے لئے الیکٹرانک وہیل چیئر ز اور دیگر ضروری اشیاء کے سینکڑوں ٹرک اپنے ہمراہ لائے – غزہ آنے والے قافلوں میں برطانوی قافلہ ’’شہ رگ زندگی ‘‘، لیبیا کا قافلہ فلسطین زندہ باد ،یورپی قافلہ ’’امید ‘‘ ’’شہ رگ زندگی 2‘‘ اور قافلہ ’’ابتسام‘‘ شامل ہیں- پہلاقافلہ مارچ ، دوسرا اپریل ،تیرہ مئی ،چوتھا جولائی اور پانچواں نومبر2009ء میں غزہ پہنچا-

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan