Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

امت مسلمہ قبلہ اول کو دشمن کے ہاتھوں فروخت نہیں کرسکتی، سینیٹر مشتاق احمد خان

کراچی (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات ) سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ دہشتگردریاست اسرائیل نے مقبوضہ فلسطین میں انسانیت سوز سنگین جرائم کیئے ہیں جس کا حساب دینا ہی ہوگا۔

سینیٹر مشتاق احمد خان  نے فلسطین فاؤنڈیشن کی جانب سے  عرب مسلم ممالک کے فلسطین پر قابض صیہونی  ریاست اسرائیل  کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی کے مقبوضہ کشمیر اورمقبوضہ فلسطین پراس کے اثرات سے  متعلق  ویبار سے  منعقد کرنے پر ڈاکٹر صابر ابو مریم کا شکریہ اداکرتےہوئے کہا ہے کہ  اس طرح کی سرگرمیاں وقت کی اہم ضرورت ہے ۔

انھوں نےکہا کہ ارض فلسطین ایک لاکھ چوبیس ہزار ابنیاء کی سرزمین ہے یہ کسی ایک مسلمان کا نہیں یہ تمام مسلم امہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ  اس مقدس سرزمین کی صیہونی طاقتوں سے بازیابی کی کوششیں کریں جہاں سے سرورکونین آقائےدوجہاں ﷺ نے سفر معراج شروع کیا تھا ۔

سینیٹر مشتاق احمد خان کا کہنا ہے کہ ارض مقدس فلسطین سے دستبرداری درحقیقت حرمین شریفین  سے دستربرداری ہوگی ،   انھوں نے بابائے قوم حضرت قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ محمد اقبال کے   مقبوضہ فلسطین کے حوالے سے بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے صیہونی ریاست کی  شرانگیزیوں کو جانتے ہوئے سب سے پہلے سینیٹ میں اسرائیل اور امریکا کی تیار کردہ نام نہاد امن منصوبہ  صدی کی ڈیل کو ایک تباہ کن منصوبہ قرار دیتے ہوئے مستردکیا تھا ۔

انھوں نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی ) کو انجمن غلامان امریکا کا لقب دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم ممالک کے حکمرانوں سے کوئی امید نہیں ہے امت مسلمہ اور ہے اور حکمران  اور ہیں ، دشمن نے ایک سوچے سمجھے  منصوبے کے تحت  ایک ارب  بیس کروڑ  مسلمانوں کو پسماندہ رکھا ہے تاکہ امت مسلمہ ایک نا ہوسکے ، وہ وقت دور نہیں ہے جب مسلمان اس دہشتگرد ریاست اسرائیل کے خلاف غلام حکمرانوں  کے بغیر متحدہوجائیں گے اور بہت جلد قبلہ اول صیہونی طاقتوں سے آزاد ہوجائے گا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan