Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

القدس کانفرنس پیر بارہ جون کو مقامی ہوٹل میں منعقد ہو گی، صابر ابو مریم

کراچی – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل صابر ابو مریم نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا ہے کہ مسئلہ فلسطین کی اہمیت کو اجاگر کرنے اور قبلہ اول کی بازیابی کی جد وجہد کی حمایت میں ’’القدس کانفرنس‘‘ بعنوان ’’القدس مسلم امہ کے اتحاد کا مرکز‘‘ کا انعقاد مورخہ بارہ جون بروز پیر کو کراچی

0Pala7474

کراچی – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل صابر ابو مریم نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا ہے کہ مسئلہ فلسطین کی اہمیت کو اجاگر کرنے اور قبلہ اول کی بازیابی کی جد وجہد کی حمایت میں ’’القدس کانفرنس‘‘ بعنوان ’’القدس مسلم امہ کے اتحاد کا مرکز‘‘ کا انعقاد مورخہ بارہ جون بروز پیر کو کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا ہے کہ القدس کانفرنس میں پاکستان کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین و رہنماؤں سمیت سول سوسائٹی اور انسانی حقوق کے لئے سرگرم عمل تنظیموں کے نمائندوں کو بھی مدعو کیا گیا ہے جبکہ جامعات کے معروف اساتذہ اور پروفیسرحضرات سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوں گے۔

ان کاکہنا تھا کہ کراچی میں بارہ جون کو منعقد ہونیوالی القدس کانفرنس میں مہمان خصوصی وزیر اطلاعات سندھ جناب سید ناصر حسین شاہ، سینیٹر شاہی سید، رکن سندھ اسمبلی نصرت سحر عباسی، رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی، رکن قومی اسمبلی عارف علوی اور دیگر ہوں گے جبکہ تمام جماعتوں کی اعلی ٰ قیادت بھی شریک ہو گی۔

واضح رہے کہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام کراچی ، کوئٹہ اور اسلام آباد میں القدس کانفرنسز کا انعقاد کیا جا رہاہے ، کراچی کے بعد اسلام آباد او ر کوئٹہ میں اٹھارہ جون کو القدس کانفرنسز کاانعقاد کیا جائے گا۔

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل صابر ابو مریم کاکہنا تھا کہ ماہ رمضان المبارک میں القدس کانفرنسز کا انعقاد جمعۃ الوداع عالمی یوم القدس کی حمایت اور موجودہ حالات میں فلسطین کاز کے خلاف جاری صیہونی سازشوں کا مقابلہ کرنا ہے تا کہ امت مسلمہ صیہونی و عربی سازش کا شکار ہو کر القدس کوفراموش نہ کر دیں، انہوں نے پاکستان بھر کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو یوم القدس منائیں اور اس عنوان سے بھرپور اجتماعات منعقد کئے جائیں ، انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ جمعۃ الوداع یوم القدس کو ملک بھر میں سرکاری سطح پر منا کر مظلوم فلسطینیوں کی سیاسی واخلاقی حمایت کا عملی ثبوت پیش کیا جائے ۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan