Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

القدس میں یہودی بستیوں کو وادی باصول سے ملانے کا صہیونی منصوبہ

palestine_foundation_pakistan_settlement34

وادی سلوان کے انفارمیشن سنٹر نے وادی باصول کو یہودی بستیوں سے ملانے کے نئے صہیونی منصوبے کا انکشاف کیا ہے، پروجیکٹ کے مطابق اسرائیلی حکام نے گاؤں جبل المکبر کی قریبی کالونی وادی باصول کے رہائشیوں کے درمیان انہدامی نوٹس تقسیم کرنا شروع کر دیے ہیں۔ سلوان معلوماتی مرکز نے بتایا کہ 41 گھروں کو مسمار کرنے کی دھمکی دے دی گئی ہے، یہ تعداد بڑھنے کا بھی امکان ہے۔ مرکز کے مطابق اسرائیل یہاں کی یہودی آبادیوں کو توسیع دے کر صوانہ اور راس العامود نامی کالونیوں تک پھیلانا چاہتا ہے۔ اسی ضمن میں اسرائیلی حکام نے سلوان گاؤں کے پانچ بچوں کو جبری نظر بند کر رکھا ہے ان بچوں کو سکول جانے سے بھی روک دیا گیا ہے، اسی طرح اسی گاؤں کے ایک 17 سالہ بچے علی محمد ابوناب کو ٹرائل کے لیے عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق صہیونی فوج کی اس ظالمانہ کارروائیوں کے جواب میں سارے علاقے بالخصوص بئر ایوب کالونی کے نوجوانوں نے احتجاج شروع کر دیا جس پر فوج اور نوجوانوں کے مابین شدید جھڑپیں شروع ہو گئیں۔ اسرائیلی فوج نے آواز پیدا کرنے والے بم، اشک آور گیس اور ربڑ کی گولیوں کا بے دریغ استعمال کیا جس سے ایک نوجوان اور ایک بچہ زخمی بھی ہوا۔ نوجوانوں کے احتجاج اور جھڑپوں کے دوران اسرائیلی فوج سلوان کے علاقے میں پھیل گئی، غاصب صہیونیوں کے گارڈز بھی وادی حلوہ کی شاہراہ پر دندناتے رہے۔ اسرائیلی فوج اور گارڈز کے گشت سے علاقے کی حالت شدید کشیدہ ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan