Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

العاراوی کا اسرائیلی جیل سے رہائی پانے والے بزرگ فلسطینی رہنما سے رابطہ

( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) حماس کے سینئر رہنما نے صیہونی زندان سے رہائی پانے والے بزرگ فلسطینی رہنما سے رابطہ کرکے رہائی پر مبارک باد اور  ثابت قدم رہنے پر خراج تحسین پیش کی۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے غرب اردن کے علاقوں کے سربراہ الشیخ صالح العاروری نے دو روز قبل اسرائیلی جیلوں سے رہائی پانےوالے جماعت کے رہنما الشیخ حسن یوسف سے ٹیلی فونک گفتگو میں انہیں رہائی پر مبارک باد پیش کی۔

العاروری نے الشیخ حسن یوسف کی صہیونی  جیلوں میں قید کے دوران ان کی اور ان کے خاندان کی استقامت اور قابض دشمن کے مظالم کے سامنے ثابت قدمی پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ صہیونی جیلوں میں اسرائیلی مظالم کا مقابلہ کرنے والے قید بے گناہ فلسطینیوں کی جدوجہد اور قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور وہ وقت قریب ہے جب ہم آزاد مملکت کی آزاد فضاؤں میں سانس لیں گے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan