Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

الشیخ رائد صلاح قید تنہائی میں انتہائی غیرانسانی ماحول قید کاٹ رہے ہیں

( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) مقبوضہ بیت المقدس ۔ اسرائیلی زندانوں میں قید بزرگ فلسطینی رہنما الشیخ راید صلاح کے وکیل خالد زبارقہ نے بتایا ہے کہ ان کے موکل کو اسرائیل کےایک بدنام زمانہ قید خانے میں کئی ماہ سے انتہائی غیرانسانی ماحول میں پابند سلاسل رکھا گیا ہے۔

اسلامی تحریک کے امیر الشیخ راید صلاح اسرائیل کے خلاف نفر آمیز تقاریر کرنے کے نام نہاد جرم میں قید ہیں ان کے حوصلے پست کرنے کے لیے انہیں مسلسل جسمانی اور نفسیاتی اذیتوں سے دوچار کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی قوانین بالخصوص معاہدہ روم اور انسداد تشدد معاہدوں کی رو سے کسی قیدی کو غیرانسانی ماحول میں قید رکھنا سنگین جرم ہے اور اسرائیلی ریاست کھلے عام اس سنگین جرم کا ارتکاب کررہی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین سے بات کرتے ہوئے الشیخ راید صلاح کے وکیل ایڈووکیٹ خالد زبارقہ نے کہا کہ اسرائیلی جیل انتظامیہ آئے روز ان کے موکل پر سوچے سمجھے منصوبے کے تحت سختیاں بڑھا رہی ہے۔ انہیں بنیادی انسانی حقوق سے بھی محروم رکھا گیا ہے۔

اٹھارہ اگست کو اسرائیل کی مرکزی عدالت نے الشیخ راید صلاح کے قید تنہائی میں ڈالے جانے سے متعلق کیس کی سماعت کی تاہم اسرائیلی عدالت نے ان کی قید تنہائی میں مزید توسیع کا فیصلہ کیا تھا۔

خیال رہے کہ اسلامی تحریک کے سربراہ الشیخ راید صلاح پر اسرائیل کے خلاف نفرت پراکسانے پرمبنی تقاریر کرنے کے ایک جھوٹے الزام میں مقدمہ چلایا گیا تھا۔ اس نام نہاد مقدمہ کی کارروائی میں انہیں 28 ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ الشیخ راید صلاح اوران کے وکیل نے سزا کو غیرمنصفانہ اور انتقامی کارروائی کا مظہرقرار دیتے ہوئے مسترد کردیا تھا۔

بزرگ فلسطینی رہ نما کے وکیل الشیخ راید صلاح خالد زبارقہ نے اسرائیلی پراسیکیوٹر کی طر ف سے دی گئی درخواست کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے اور عدالت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ الشیخ راید صلاح کی قید تنہائی ختم کرنے کا حکم جاری کرے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan