Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

الشیخ جراح میں اسرائیلی جارحیت تاحال جاری

( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی پولیس نے اخباری نمائندوں اور محلے کے رہائشیوں سمیت اظہارِ یکجہتی کے لیے آنے والے فلسطینی شہریوں پر بھاری مقدار میں آنسو گیس کی شیلنگ کیاور درجنوں افراد کو گرفتار کرلیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق گذشتہ روز اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ مشرقی بیت القدس کے الشیخ جراح محلےمیں فلسطینیوں کے اپنے مکانات سے جبری بے دخلی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کر نے والوں کی حمایت کرنے پر علاقہ مکینوں سمیت بڑی تعداد میں فلسطینی مظاہرین پر حملہ کر دیا۔

اسرائیلی صہیونی پولیس کی جانب سے فلسطینیوں پر بد ترین لاٹھی چارج کیا گیا اور بندوق کے بٹوں سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا جبکہ اخباری نمائندوں اور محلے کے رہائشیوں سمیت اظہارِ یکجہتی کے لیے آنے والے فلسطینی شہریوں کو طاقت کے زور پر مذکورہ محلے سے دور ہٹا نے کے لیےپولیس نے بھاری مقدار میں آنسو گیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد افراد سانس گھٹنے سے بے ہوش ہوگئے اور انہیں اپنی مدد آپ کے تحت قریبی ہسپتال منتقل کر نا پڑا۔

صہیونی پولیس کی فلسطینی باشندوں پر تشدد کی اس کارروائی کے دوران قابض ریاست کی سیکیورٹی فورسز نےدرجنوں بے گناہ فلسطینیوں کوبغیر کسی جرم کے حراست میں لے لیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan