Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

الجزائر میں جعلی پاسپورٹ کا حامل موساد کا ایجنٹ گرفتار

palestine_foundation_pakistan_mossad-us-spies

الجزائرکے اخبارات اور ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ پولیس نے اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے والے صہیونی انٹیلی جنس ایجنسی”موساد” کے ایک ایجنٹ کو حراست میں لیا ہے جس کے قبضے سے اسپین کا جعلی پاسپورٹ بھی بر آمد ہوا ہے۔

الجزائرکے عربی اخبار”النھار الجدید” نے اتوارکی اشاعت میں انکشاف کیا ہے کہ پولیس حکام نے ایک 35 سالہ”برتو” نامی شخص کو گرفتار کیا ہے جو خود کو مسلمان ظاہر کرنے کے ساتھ ساتھ اسپین کا شہری بتاتا ہے، جس کے قبضے سے اہم تنصیبات کے نقشے اور دیگر لٹریچرجبکہ ایک جعلی پاسپورٹ بھی برآمد ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق تفتیش سے معلوم ہوا کہ موساد کے ایجنٹ نے الجزائر کا ویزہ حاصل کرنے کے بعد اسپین کے جعلی پاسپورٹ پر الجزائر کے شہر برشلونہ کی طرف سفر کیا ۔

اخبار مزید لکھتا ہے کہ ایک ایسے وقت میں جبکہ الجزائرحکام موساد کے ایجنٹ سے تفیش کررہے ہیں الجزائر میں قائم امریکی سفارت خانے نے ایجنٹ کو قانونی معاونت فراہم کرنے کے لیے کوششیں شروع کر دی ہیں، اس سلسلے میں امریکی حکام کی جانب سے الجزائزی محکمہ خارجہ سے رابطہ بھی کیا گیا ہے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ الجزائر کی طرف سے امریکا کی مشکوک شخص کی معاونت کی کوشش سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں کشیدگی پیدا ہوسکتی ہے۔

خود کواسپانوی شہری ظاہرکرنے والے شخص نے خود کو ایک سیاح کے طور پرظاہر کیا ہے، الجزائر کے شہر ساحی مسعود میں اپنے قیام کے دوران خود کو ایک مسلمان ظاہر کیا، وہ ہوٹل میں قیام کرتے ہوئے باقاعدہ مسجد میں جاتا اور باجماعت ادا کرتا۔ اس کے علاوہ گرفتارایجنٹ کونہ صرف عربی زبان پرمہارت ہے بلکہ وہ الجزائرمیں بولی جانے والی عربی کے مختلف لہجوں میں بات کرنے پر بھی قدرت حاصل ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan