Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

الجزائری وفد کا دورہ فلسطینیوں کے ساتھ ان کی والہانہ محبت کا عکاس ہے: بحر

palestine_foundation_pakistan_dr-ahmed-bahr-the-first-deputy-speaker-of-the-palestinian-legislative-council-plc-algerian-delegation

فلسطینی مجلس قانون ساز کے ڈپٹی سپیکر ڈاکٹر احمد بحر نے کہا ہے کہ الجزائر کے لوگ ہمیشہ فلسطینی بھائیوں سے محبت کرتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے الجزائر کے ایک وفد کا استقبال کرتے ہوئے کیا۔ واضح رہے الجزائر کا ایک 17رکنی وفد امدادی قافلے کے ساتھ غزہ کے دورے پر آیا ہوا ہے۔ احمد بحر نے وفد کے ساتھ پی ایل سی ہیڈ کوارٹر میں ملاقات کے دوران ،ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ” یہ دورہ الجزائر کے عوام کے احساسات اور فلسطینیوں کے ساتھ ان کی والہانہ محبت کی عکاسی کرتا ہے”حماس رہنما نے وفد کو یقین دلایا کہ حماس تحریک اور منتخب عوامی حکومت،اپنے قومی مقاصد کے حصول اور ایک پروقار اور باعزت قوم کی سر بلندی اور دفاع کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔ انہوں نے اس عزم کو دہرایا کہ حماس انٹرنیشنل کواٹریٹ کے دباؤ کے سامنے نہیں جھکے گی اور کسی بھی صورت میں اپنے قومی مفادات کا سودا نہیں کرے گی۔ احمد بحر نے بعض عرب حکومتوں اور چند فلسطینی جماعتوں کی طرف سے اسرائیلی ناکہ بندی کو جواز دینے ،اور خطے میں امریکی کردار کو بڑھانے کی پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت غزہ کے گرد محاصرے اور غزہ کی تعمیر نو کے سلسلے میں ،متبادل تجاویز کو قبول نہیں کرے گی۔ اس موقع پر وفد کے سربراہ ناصر الدین سقلان نے کہا کہ الجزائر کے عوام کی طرف سے ان کا یہاں آ نا دراصل الجزائر کے عوام کی طرف سے فلسطینی بھائیوں اور ان کی جائز حکومت کے ساتھ یک جہتی اور محبت کا اظہار ہے۔ واضح رہے کہ الجزائر کا یہ وفد امدادی سامان لیکر رفح کراسنگ کے ذریعے غزہ میں داخل ہوا۔ مصری حکومت نے پہلے اس امدادی قافلے کو روک رکھا تھا لیکن بعد میں انہوں نے قافلے کو غزہ داخلے کی اجازت دیدی ۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan