Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

الاقصیٰ میں یہودیوں کی قربانی کی رسم پر فلسطینی مزاحمت کی وارننگ

فلسطینی مزاحمت کے ایک ذریعے نے صہیونی آبادکاروں کے مسجد الاقصی پر دھاوا بولنے اور اس کے اندر قربانی کے جانور  ذبح کرنے کے منصوبے کے خلاف خبردار کیا ہے۔

الجزیرہ کو دیے گئے بیان میں فلسطینی مزاحمتی ذریعےنے کہا الاقصیٰ میں مبینہ قربانی کرنا  آباد کاروں کا منصوبہ سرخ لکیروں سے تجاوز کر گیا ہے، اور میں واضح کررہا ہوں کہ یہ آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کہ عربوں اور مسلمانوں کے جذبات کو مشتعل کرنا قابض ریاست اور اس کے آباد کاروں کے لیے سیاہ دنوں کا آغاز ہے۔

صہیونی آباد کار رمضان کے وسط میں مسجد اقصیٰ پر بڑے پیمانے پر دھاوا بولنے کی تیاری کر رہے ہیں اور اس اسکیم کے وسیع پیمانے پر انتباہات کے درمیان نام نہاد عبرانی تہوار کے موقع پر اس کے اندر مبینہ قربانی  ذبح کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

آبادکار گروپوں نے پیر کی شام پانچ بجے مسجد اقصیٰ کی جنوبی دیوار سے براہ راست متصل اموی محلات میں ” قربانی” کی نقل کا اعلان کیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan