Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اقوام متحدہ کا فریڈم فلوٹیلا حملے پر اسرائیلی قیادت کے ٹرائل کا مطالبہ

palestine_foundation_pakistan_gaza-boat-aid-convoy-freedom-flotilla-martyrs1

اقوام متحدہ کے زیرانتظام انسانی حقوق کونسل کی فریڈم فلوٹیلا حملہ کیس کی تحقیقات ٹیم نے اس سال 31 مئی کو غزہ کے لیے امدادی سامان لے جانے والے ترک بحری بیڑے فریڈم فلوٹیلا پر حملے میں اسرائیل کو قصور وار ٹھہرایا ہے.
تحقیقاتی کمیشن نے بدھ کے روز جاری اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اسرائیل فلوٹیلا حملے میں غیر مسلح انسانی حقوق کے کارکنوں کے قتل عمد اور غیرانسانی افعال کا مرتکب ہوا ہے جس پر اسرائیلی قیادت کا جوڈیشل ٹرائل کرایا جائے.
خیال رہے کہ اس سال اکتیس مئی کو غزہ کے لیےیورپ اور ترکی سے امدادی سامان کے کر آنے والے بحری جہازوں کے قافلے فریڈم فلوٹیلا پر اسرائیل نے کھلے سمندر میں جارحیت کر کے ترکی کے ایک جہاز میں سوار نو رضارکاروں کو شہید اور 50 سے زائد کو زخمی کر دیا تھا.
قابض اسرائیل نے جہازوں کے سامان کو لوٹنے کے بعد قافلے میں شامل عالمی شخصیات کو اور انسانی حقوق کے رضاکاروں کو یرغمال بنا لیا تھا.
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فریڈم فلوٹیلا پر حملے کے دوران صہیونی حملہ آور نقاب پوش تھے، جس سے ان کی شناخت کرنا مشکل ہو رہا ہے جبکہ اسرائیل بھی قاتلوں کی نشاندہی میں تعاون نہیں کر رہا. اقوام متحدہ کی ٹیم نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ نقاب پوش حملہ آور فوجیوں کی نشاندہی کرے تا کہ اصل قاتلوں کو بے نقاب کر کے ان کے خلاف کارروائی کی جا سکے.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan