Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

اقوام متحدہ مسئلہ فلسطین کے مسئلہ کے حل میں ناکام ہوگئی ہے: انٹرنیشنل فلسطین کانفرنس کراچی

palestine_foundation_pakistan_plf-international-palestine-conference-karachi-20101

اقوام متحدہ مسئلہ فلسطین کے مسئلہ کے حل میں ناکام ہوگئی ہے ، وزیر اعظم کے مشیر میاں رضا ربانی کا فلسطین فاونڈیشن پاکستان کے تحت انٹرنیشنل فلسطین کانفرنس سے خطاب
کانفرنس سے جماعت اسلامی کے لیاقت بلوچ ، سردار رحیم ، علامہ عباس کمیلی ، مظفر ہاشمی ، قاضی احمد نورانی ،
علامہ آفتاب جعفری ، مولانا منور نقوی نے بھی خطاب کیا
کانفرنس میں اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے رہنما ڈاکٹر خلیل حیہ کا انٹرنیشنل فلسطین کانفرنس کے نام پیغام
وزیر اعظم کے مشیر سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر ہو یا فلسطین اپنا کردار اد ا کرنے میں ناکام رہا ہے ا ور اس نے ہمیشہ امریکی سامراج کے کٹھ پتلی کا کردار ادا کیا ہے ، ان کا کہنا تھا پاکستانی عوام کا فلسطینیوں سے دیرینہ رشتہ ہے اور وہ ان کی جائز جدوجہد میں فلسطینیوں کے ساتھ ہیں ، انہوں نے یہ بات فلسطین فاونڈیشن کے تحت کراچی میں محصورین اہل فلسطین اور ان کی پکار کے عنوان سے ہونے والی انتٹٹرنیشنل فلسطین کانفرنس سے خطاب میں کہیں ، کانفرنس سے جماعت اسلامی پاکستان کے جنرل سیکریٹری لیاقت بلوچ، مظفر ہاشمی ، مسلم لیگ نواز کے رہنما سردار رحیم ، علامہ عبا س کمیلی ، قاضی احمد نورانی ، مولانا منور نقوی ، علامہ آفتاب حیدر سمیت دیگر نے خطاب کیا جبکہ اس موقع پر اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے رہنماڈاکٹر خلیل حیہ کا بین الاقوامی فلسطین کانفرنس کے حوالے سے پیغام پڑھ کر سنایا گیا ، میاں رضا ربانی نے کہا کہ فلسطینی عوام کی جدوجہد میں پوری دنیا کو متاثر کیا ہے جبکہ دوسری جانب اسرائیل نے عالمی قوانین کی دھجیاں اڑاتے ہوئے بربریت کی ایسی داستانیں رقم کیں جس کی دنیا میں کوئی مثال نہیں ملتی ، ان کا کہنا تھا کہ الفتح اور حماس میں نظریاتی اختلاف کے باوجود دونوں آزاد فلسطینی ریاست کا قیام چاہتے ہیں ، ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام بالخصوص نوجوانوں نے ہمیشہ فلسطینی عوام کی جدوجہد کی حمایت کی ہے اور ان کا ساتھ دیا ہے ،جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا کہ عالم استعمار مسلم حکمرانوں کو تو سجدہ ریز کرسکتا ہے مگر عالم اسلام کو نہیں ، ان کا کہنا تھا کہ مسلم حکمرانوں کو امریکی کاسہ لیسی چھوڑ کر عالم اسلام کی آواز کے ساتھ ہم آواز ہوناہوگا ، پاکستانی قیادت سمیت عالم اسلام کی قیادت کو یکسو ہوکر مسئلہ فلسطین کے لیے عملی جدوجہد کرنا ہوگی ، مسلم حکمرانوں کو امام خمینی کی تقلید کرتے ہوئے عالم کفر کا مکروہ چہرہ دنیا پر واضح کردینا چاہیے ، لیاقت بلوچ نے کہا کہ مصر ، اردن اور شاہ عبداللہ کو بھی ایران اور شام کی طرح واضح موقف اپنا نا چاہیے ، ان کا کہنا تھا کہ غزہ کی صورتحال ایک نئے انسانی المیہ کو جنم دے رہی ہے ، انہوں نے کہا کہ مسلم حکمران اور خصوصا عرب لیگ اور او آئی سی کی خاموشی اور بے حسی افسوسناک ہے اور ان حکمرانوں کے خلاف بغاوت کو جنم دے رہی ہے ، مسلم لیگ نواز کے مرکزی رہنما سردار رحیم نے کہا کہ پاکستانی قوم اور پاکستان ہمیشہ فلسطین کے حوالے سے سرگرم رہے ہیں لیکن اس موقع پر اقوام متحدہ کی خاموشی اور روشن خیا ل مسلم حکمرانوں کی چشم پوشی لمحہ فکریہ اور قابل مذمت ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ تمام مسلمان حکمرانوں اور امت مسلمہ کو مسئلہ فلسطین کے لیے متحدہوکر آوازا ٹھانی چاہیے، سردار رحیم نے کہا کہ مذاکرات کمزور اور طاقت ور میں نہیں بلکہ برابری کی بنیاد پر ہوتے ہیں ، جعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ علامہ عباس کمیلی نے کہا کہ فلسطین فاونڈیشن کے تحت اس اہم مسئلہ کو اجاگر کرنا قابل تحسین ہے ہم سب کو مظلومین فلسطین سے تجدید عہد کرنا ہوگا ، انہوں نے کہا کہ بیت المقدس کے بعد اگلا ہدف خانہ کعبہ ہوگا عالم اسلام کے خلاف عالم کفر متحد ہے جب تک دنیا بھر کے مسلمان متحدہوکر اسرائیل کے خلاف آواز بلند نہیںکرتے اس کی جارحیت جاری رہے گی .

———————————————

palestine_foundation_pakistan_plf-international-palestine-conference-karachi-2010-1

palestine_foundation_pakistan_plf-international-palestine-conference-karachi-2010-2

palestine_foundation_pakistan_plf-international-palestine-conference-karachi-2010-3

palestine_foundation_pakistan_plf-international-palestine-conference-karachi-2010-4

palestine_foundation_pakistan_plf-international-palestine-conference-karachi-2010-5

palestine_foundation_pakistan_plf-international-palestine-conference-karachi-2010-6

palestine_foundation_pakistan_plf-international-palestine-conference-karachi-2010-7

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan