Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اقوام متحدہ سے اہل غزہ کی حالت زار کی تحقیقات کا مطالبہ

palestine_foundation_pakistan_gaza-siege1

اسرائیل کی جانب سے منطار کراسنگ کی بندش کے بعد پانچ سالہ معاشی ناکہ بندی میں گھرے 15 لاکھ اہل غزہ کی زندگی کا راہیں مسدود ہوتی جا رہی ہیں۔ سوئس ہیومن رائٹس سنٹر نے اقوام متحدہ اور تمام عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں سے اہل غزہ کی حالت زار کے کا معائنہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ سنٹر نے مطالبہ کیا کہ عالمی قراردادوں کے ذریعے اسرائیل کو غزہ کا محاصرہ ختم کرنے اور غزہ کی تمام راہداریاں کھولنے پر مجبور کیا جائے۔ خیال رہے کہ صہیونی محاصرے کی بدولت پہلے ہی اہل غزہ خوراک اور تمام بنیادی ضروریات زندگی کی شدید کمی کا شکار تھے اب منطار کراسنگ کی بندش نے انہیں مزید موت کے قریب دھکیل دیا ہے۔ ہیومن رائٹس سنٹر نے محاصرے کو اسرائیل کی سیاسی اور سکیورٹی صورتحال کے ساتھ نہ جوڑنے کی ضرورت پر زور دیا۔ سنٹر نے ذرائع ابلاغ سے اپیل کی کہ و ہ اس یہ آگاہی پیدا کریں کہ یہ کراسنگ ضروریات زندگی کی ترسیل کے لیے ناکافی ہیں۔ سوئس سنٹر کے مطابق اسرائیل کی جانب سے منطار کراسنگ کی بندش اور سازوسامان کی ترسیل کا سارا بوجھ صرف کرم ابو سالم کراسنگ کی جانب منتقل کرنا بذات خود ایک نیا محاصرہ ہے۔ اس ظالمانہ اقدام سے غزہ میں شدید انسانی بحران کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ دریں اثنا غزہ میں سرحدی راہداریوں کے امور کے ذمہ دار حاتم عویضہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل بے درپے غزہ کی تمام راہداریوں کو بند کرکے اہل غزہ پر دباؤ بڑھاتا جا رہا ہے۔ اس نے 2008ء میں صوفا کراسنگ کو مکمل طور پر بند کر کے منطار کراسنگ کی جانب سارا بوجھ منتقل کر دیا تھا، کچھ عرصہ بعد اس کراسنگ کو بھی ہفتے میں صرف دو دن کے محدود وقت کے لیے کام کی اجازت دی گئی۔ ان دو دنوں میں صرف گندم اور کھانے کی ضروری اشیاء غزہ لانے کی اجازت دی گئی تھی۔ اس کے بعد ان دو دنوں میں سے بھی ایک دن کو بین الاقوامی پروجیکٹس کے تعمیراتی سامان کے لیے مختص کر دیا گیا جس سے غزہ میں گندم اور آٹے کا بحران پیدا ہو گیا۔ اب آخر میں اس راہداری کی بندش نے پندرہ لاکھ فلسطینیوں کی مشکلات میں بے پناہ اضافہ کردیا ہے۔ ہیومن رائٹس سنٹر نے اس اقدام کو اجتماعی سزا قرار دیا۔ سنٹر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ محاصرے کے ساتھ ساتھ اسرائیل نے اہل غزہ کو تنہائی کا شکار کرکے، ان کے تمام معاشی حقوق پر ڈاکہ ڈال کر تمام عالمی قوانین کی کھلی توہین کی ہے۔ سنٹر نے اہل غزہ کے حق میں اسرائیل کی مجرمانہ روش پر اس کے عالمی عدالت میں محاسبے کا مطالبہ بھی کیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan