Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

اقوام متحدہ امریکی و اسرائیلی دباؤ کو مسترد کرتے ہوئے فلسطینیوں کو ان کا وطن واپس دلوائے۔

جمعیت علماء پاکستان اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مشترکہ احتجاجی مظاہرے سے علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی ،محفوظ یار خان ایڈووکیٹ ،شبیر ابوطالب ،صابر کربلائی علامہ عقیل انجم،مولانا شوکت مغل،وحید یونس،ناصر رضوان ایڈووکیٹ اور علامہ جعفر رضا ودیگر کا خطاب۔

plf 10 newsplf
جمعیت علماء پاکستان اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مشترکہ احتجاجی مظاہرے سے علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی ،محفوظ یار خان ایڈووکیٹ ،شبیر ابوطالب ،صابر کربلائی علامہ عقیل انجم،مولانا شوکت مغل،وحید یونس،ناصر رضوان ایڈووکیٹ اور علامہ جعفر رضا ودیگر کا خطاب۔
کراچی ( )جمعیت علماء پاکستان اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام یوم نکبہ کے عنوان سے جاری ’’فلسطینیوں کی فلسطین واپسی ‘‘ کی مہم کے حوالے سے میمن مسجد بولٹن مارکیٹ پر بعد نماز جمعہ احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی اور سنہ1948ء میں فلسطینیوں کی سر زمین پر ہونے والے صیہونی غاصبانہ تسلط کی شدید مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ فلسطینیوں کو فلسطین واپس لایا جائے اور غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے وجود کو غیر قانونی اور غاصب قرار دیا جائے۔شرکائے احتجاجی مظاہرہ نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر فلسطین،فلسطینیوں کا وطن،فلسطینیوں کی فلسطین واپسی،فلسطینیوں ہم تمھارے ساتھ ہیں سمیت امریکہ مردہ باد اور اسرائیل نامنظور جبکہ برطانوی سامراج کے خلاف بھی نعرے درج تھے۔شرکائے احتجاجی مظاہرہ نے امریکی،اسرائیلی اور برطانوی پرچم کو بھی نذر آتش کیا ۔
شرکائے احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی،عوامی مسلم لیگ کے رہنما محفوظ یار خان ایڈووکیٹ ،فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی ترجمان صابر کربلائی سمیت جمعیت علماء پاکستان کے رہنماؤں مولانا شبیر ابو طالب ، مولانا شوکت مغل،عبدالوحید یونس،ناصر رضوان ایڈووکیٹ اورعلامہ جعفر رضا و دیگر نے کہا کہ اقوام عالم فلسطین کی آزادی کے لئے سنجیدہ کردار ادا کرے، اقوام متحدہ امریکی و اسرائیلی دباؤ کو مسترد کرتے ہوئے فلسطینیوں کو ان کا وطن واپس دلوائے۔فلسطین صرف اور صرف فلسطینیوں کا ہے اسرائیلی غاصبانہ تسلط کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ انبیاء علیہم السلام کی سر زمین فلسطین پر غاصب اسرائیل نے 65سالوں سے غاصبانہ تسلط قائم کر رکھاہے جبکہ لاکھوں مظلوم اور نہتے فلسطینی اپنے گھروں سے جبری طور پر بے گھر کر دئیے گئے ہیں ،انہوں نے مزید کہا کہ غزہ کا علاقہ گذشتہ پانچ برسوں سے اسرائیلی غاصبانہ محاصرے میں ہے اور لاکھوں فلسطینیوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں لیکن افسوس ناکاور شرمناک بات تو یہ ہے کہ اقوام متحدہ سمیت انسانی حقوق کے علمبردار بھی غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے خلاف آواز اٹھانے سے کتراتے ہیں ۔
احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے عالمی عدالت انصاف سے مطالبہ کیا کہ امریکہ اور اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کے مقدمات قائم کئے جائیں اور ان کے حکمرانوں کو انصاف کے کٹہرے میں لا کر لاکھوں معصوم انسانوں کے خون کا حسان لیا جائے۔اس موقع پر رہنماؤں نے مزید کہا کہ فلسطینی عوام کو حق حاصل ہے کہ وہ اپنے وطن لوٹ جائیں اور فلسطین فلسطینیوں کا وطن ہے اور دنیا کی کوئی طاقت فلسطینیوں کو انکی زمینوں سے دور نہیں کر سکتی۔

plf 10 newsplf2plf 10 plfnews3plf 10plfnews4

والسلام۔۔علی احمر۔۔انچارج میڈیا سیل ۔۔0334-3206768/0321-2487492

 

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan