Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اقصیٰ ٹی وی کی نشریات وسیع تر جغرافیائی دائرے میں دوبارہ شروع

palestine_foundation_pakistan_al-aqsa-tv-station-palestine6

فلسطین سے نشر ہونے والے عرب ٹی وی “الاقصیٰ” نیوز چینل کی نشریات فرانسیسی سیٹلائٹ نور سٹ” پر بند ہونے کے بعد “نائل سیٹ” پر دوبارہ شروع کر دی گئی ہیں۔ یورپ اور مشرق وسطیٰ میں اقصیٰ ٹی وی کی نشریات 11595 فریکونسی پر دیکھی جا سکتی ہیں۔ جمعرات کی شام اقصیٰ سیٹلائٹ ٹی وی چینل کے ڈائریکٹر پروگرامنگ سمیر محسین نے مرکز اطلاعات فلسطین کو خصوصی گفتگو میں بتایا کہ انہوں نے فرانسیسی سیٹلائٹ پر نشریات بند ہونے کے بعد ایک دوسرے سیٹلائٹ “نائل سیٹ” کے ذریعے دوبارہ شروع کر دی ہیں۔ نئے سیٹلائٹ کے ذریعے ٹی وی کی نشریات کے شروع کیے جانے کے بعد یہ نشریات مشرق وسطیٰ یورپ اور دنیا کے دیگر خطوں میں بھی لاکھوں ناظرین دیکھ سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نئے سیٹلائٹ “نائل سیٹ” کے ذریعے دنیا کے وسیع تر علاقوں میں یہ نشریات دیکھی جا سکیں گی، یہ سیٹلائٹ یورپ کے کنٹرول میں نہیں اور نہ ہی یورپ ان نشریات کو بند کر سکے گا۔ سمیر محسین کا کہنا تھا نئے سیٹلائٹ کی11595 فریکونسی پر یہ نشریات مشرق وسطیٰ، یورپ، جنوبی امریکا، ایران، افغانستان،بھارت ،پاکستان اور ان کے دیگر پڑوسی ممالک میں بھی دیکھی جاسکیں گی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan