Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسماعیل ھنیہ کی رفح کے خونریزی کے واقعات کے مقدمات نمٹانے کی ہدایت

MIDEAST ISRAEL PALESTINIANS فلسطینی وزیراعظم اسماعیل ھنیہ نے وزرات داخلہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ تین ماہ قبل رفح میں انصار جندا للہ تنظیم کے گرفتار تمام قیدیوں کے معاملات کو جلد نمٹاکر انہیں رہا کریں۔ حکومت کے ترجمان نے ہفتہ کے روز غزہ میں میڈیا کو بتایا کہ وزیراعظم کی جانب سے جاری ہدایات کا مقصد غزہ میں فلسطینی جماعتوں کے درمیان اخوت اور بھائی چارے کی فضا کو فروغ دینا ہے۔ اس سلسلے میں وزیراعظم مختلف تنظیموں کے گرفتار سیاسی قیدیوں کی رہائی کے لیے غور کر رہے ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ وزیراعظم نے گذشتہ روز غزہ کی مختلف جیلوں کا دورہ کیا، اس دوران انہوں نے قیدیوں سےبھی بات چیت کی، جس کے بعد وزیراعظم نے وزارت داخلہ کو ہدایت کی کہ وہ رفح میں تین ماہ قبل پیش آنے والے واقعے کے سلسلے میں گرفتار قیدیوں کی رہائی کے انتظامات مکمل کریں۔ واضح رہے کہ انصار جنداللہ نامی ایک تنظیم نے جس کے بارے میں شبہ ہے کہ اس کا القاعدہ سے تعلق ہو سکتا ہے، نے اگست میں غزہ کی ایک مسجد پرقبضہ کرکے حکومتی تنصیبات پر حملوں کی دھمکی دی تھی، جس پر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے کارروائی کر کے 14 اگست کو متعدد افراد کو حراست میں لے لیا تھا۔ اس دوران پولیس اور تخریب کاروں کے درمیان جھڑپوں میں ایک درجن سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan