Connect with us

Uncategorized

اسلامی مقدسات کا دفاع امت مسلمہ کے ہر فرد پر فرض ہے: عزت رشق

ezzat-al-resheq-a-member-of-hamase28099s-political-bureau اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے پولٹ بیورو کے رکن عزت رشق نے اسرائیلی حکومت کی جانب سے حرم ابراہیمی اور بلال بن رباح مسجد کو یہودی آثار قدیمہ کی لسٹ میں شامل کرنے کے فیصلے کی مذمت کی ہے- انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ صہیونی حکومت کا فیصلہ اسلامی اور عیسائی مقدسات کے خلاف جارحیت کے طویل سلسلے کی ایک نئی کڑی ہے- اسرائیلی حکومت بیت المقدس اور اسلامی مقدسات کو یہودیانے کی سازش پر تیزی سے عمل پیرا ہے- اس نے پرانے شہر میں کھدائی کی کارروائیاں شروع کررکھی ہیں جس سے مقبوضہ بیت المقدس میں مختلف مقامات پر زمین دھنس گئی ہے- عزت رشق نے امت مسلمہ اور مسلمان حکمرانوں سے فوری متحرک ہونے کا مطالبہ کیا- انہوں نے کہا کہ حرم ابراہیمی اور بلال بن رباح مسجد کو یہودی آثار قدیمہ میں شمار کرنا اسلامی مقدسات اور آثار کے لیے دھمکی ہے- اسلامی مقدسات کا دفاع امت مسلمہ کے ہر فرد کا فرض ہے- واضح رہے کہ اسرائیلی حکومت نے الخلیل میں حرم ابراہیمی اور بیت لحم میں بلال بن رباح مسجد کو یہودی آثار قدیمہ کی لسٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے-

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan