Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسلامی سربراہی کانفرنس کا کوئٹہ میں القدس ریلی پر ہونے والے دھماکے پر گہرے غم و افسوس کا اظہار

palestine_foundation_pakistan_quetta-al-quds-blast-oic

اسلامی سربراہی کانفرنس (OIC) کے سیکرٹری جنرل پروفیسر اکمل الدین اوگلو نے پاکستانی قوم کے تمام طبقات سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عقل و دانش کا دامن مضبوطی سے تھام لیں اور کسی قسم کی جذباتیت کا شکار نہ ہوں، انہوں نے یہ بات جمعہ کے روز بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں اہل تشیع کے ایک جلوس پر ہونے والے بم دھماکے کے سلسلے میں کی۔
احسان اوگلو نے کوئٹہ میں القدس ریلی کے شرکاء پر ہونے والے دھماکے پر گہرے غم کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ سفاک بمبار نے رمضان کے مقدس ماہ اور ملک کے سیلاب میں گھرے ہوئے بے آسرا لوگوں کی مصائب کا بھی کوئی خیال نہیں کیا۔ جلاد صفت دہشت گردوں نے مسلمانوں کو قتل سے روکنے والی بنیادی اسلامی تعلیمات کے ساتھ ساتھ مسلمانوں میں اتحاد و اتفاق کی تمام ترغیبات کو یکسر نظر انداز کر دیا ہے۔
دوسری جانب اوگلو نے انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (IAEA) کے ڈائریکٹر جنرل کے اسرائیل سے ایٹمی عدم پھیلاؤ کے معاہدے (NPT) پر دستخط کرنے اور اپنی ایٹمی تنصیبات عالمی ایٹمی ایجنسی کی نگرانی میں دینے کے مطالبے کا خیر مقدم کیا ہے۔
اوگلو نے اسلامی سربراہی کانفرنس کی جانب سے مشرق وسطی کو ایٹمی اسلحہ سے پاک کرنے میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ مشرقی وسطی میں ایٹمی اسلحے کا پھیلاؤ بڑا تباہ کن ثابت ہو گا جس سے ساری دنیا کو امن خطرے میں پڑ سکتا ہے۔
انہوں نے عالمی معاشرے سے اسرائیل پر ایٹمی اسلحہ سے دستبرداری اور جلد از جلد ایٹمی عدم پھیلاؤ کے معاہدے میں شریک ہونے کا دباؤ بڑھانے کا مطالبہ کیا، انہوں نے کہا کہ دنیا کو چاہیے کہ وہ اسرائیل کو اپنی ایٹمی تنصیبات عالمی ایٹمی توانائی کی ایجنسی کے محفوظ نظام میں دینے کے لیے تیار کرے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan