Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسرائیل کےفلسطینیوں پر مظالم اور نسلی امتیاز قابل مذمت ہیں، صدر پاکستان

اسلام آباد (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات ) ڈاکٹر عارف علوی سمیت اہم سرکاری عہدیداران کی جانب سے مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی گئی اور کہا ہےکہ پاکستان فلسطین کے مسئلے پر اپنے موقف پر قائم ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسرائیلی فورسز کی جانب سے فلسطینی نمازیوں پر مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں پر اسرائیلی نسلی امتیاز اور مظالم جاری رہنا گھناؤنی بات ہے جسے مغربی میڈیا معمول کی جھڑپیں قرار دے رہا ہے۔

انہوں نےکہا ہے کہ وہ وقت دور نہیں جب بین الاقوامی سیاست ذاتی مفادات پر نہیں، اخلاقیات پر مبنی ہو گی۔

اس حوالے سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی  نے کہا   کہ نہتےفلسطینی نمازیوں پر ظالمانہ تشدد نہایت بزدلانہ اقدام ہے، ہم اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اورسینیٹ کے اگلے اجلاس میں فلسطین میں اسرائیلی مظالم کے خلاف مذمتی قرارداد لائیں گے، پاکستان فلسطین کے مسئلے پر  اپنے موقف پر قائم ہے۔

گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے بھی فلسطینی مظلوم مسلمانوں پر اسرائیلی جارحیت کے حوالے سے کہا ہے کہ  مسجد الاقصی پرحملہ بدتر ین اسرائیلی دہشت گردی ہے، بے گناہ نمازیوں کو نشانہ بناکر اسرائیل نے ہٹلر کے مظالم کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan