Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسرائیل کی حمایت میں بیان پاکستان کی پالیسی کے خلاف ہے ،فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان

کراچی( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات ) فلسطین فاؤنڈیشن کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ اسرائیلی میڈیا پر پاکستانی شہری کا بیان دینا پاکستان کی نظریاتی بنیادوں کی خلاف ورزی ہے۔

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی مرکزی سرپرست کمیٹی کے اراکین نے پاکستانی صحافی مبشر لقمان کی جانب سے اسرائیل کی حمایت میں بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل ایک غاصب اور جعلی ریاست ہے،اسرائیل کی حمایت میں بیان بازی پاکستان پالیسی کے خلاف ہے، فلسطین فلسطینیوں کا وطن ہے جس پر صیہونی ریاست  اسرائیل نے قبضہ کیا ہے۔

سرپرست اراکین نے وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف سے  اسرائیل کی حمایت میں بیان بازی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونیوں کو عظیم قوم کہنے والے حقیقت میں فلسطین و کشمیر کے قاتل ہیں ، آج اسرائیل کی حمایت کرنے والے کل مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی کی بھی حمایت کریں گے۔

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی مرکزی سرپرست کمیٹی کے اراکین بشمول جماعت اسلامی کے نائب امیر مسلم پرویز، سابق اراکین سندھ اسمبلی محفوظ یار خان، میجر قمر عباس ، مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صدر علامہ باقر زیدی، جمعیت علماء پاکستان کے رہنما علامہ قاضی احمد نورانی، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ارشد نقوی، پاکستان مسلم لیگ ق کے سید طارق حسن، عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما یونس بونیری، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسرار عباسی، پاکستان مسلم لیگ نواز کے پیرزادہ ازہر ہمدانی، پائیلر کے کرامت علی، آل پاکستان سنی تحریک کے سربراہ مطلوب اعوان، نظام مصطفی پارٹی کے الحاج محمد رفیع، جعفریہ الائنس کے شبر رضا اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے  پاکستانی صحافی مبشر لقمان کی جانب سے اسرائیل کی حمایت میں بیان کی سختی سے مذمت کی ہے۔

واضح رہے کہ مبشر لقمان نے ایک اسرائیلی ٹی وی کو انٹرویوکے دوران اسرائیل کی تعریفیں کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل ایک عظیم ملک ہے اور اسرائیلی ایک اہم قوم ہے وہ سروائیورز ہیں۔ اسی طرح پاکستان بھی عظیم ملک ہے اور پاکستانی بہت ہی مضبوط اور عظیم قوم ییں۔ اس لئے یہ دونوں کے فائدے میں ہے کہ یہ اپنے تعلقات قائم کریں

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan