Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیل کو دنیا میں اپنا وجود قائم رکھنا ہےتو جرائم پر مبنی پالیس بدل دے: ترکی

tayyip-erdogan-turkish-premier-recep ترک وزیراعظم رجب طیب ارگان نے اسرائیل کی جانب سے فلسطین میں جاری جنگی جرائم کی ایک بار پھر شدید مذمت کرتے ہوئے تل ابیب کو خبردار کیا ہے کہ اس نے رویہ نہ بدلا دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات مزید خراب ہوں گے۔ اتوار کے روز ایک نشریاتی ادارے”یورونیوز” کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے لیے ضروری ہے کہ وہ پڑوسی ممالک کے ساتھ جاری پالیسی پر نظر ثانی کرے اور فلسطین میں جنگی جرائم سے باز آجائے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو ترکی کے ساتھ تعلقات بگاڑ کے مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا، اسرائیل دنیا میں اپنا وجود برقرار رکھنا چاہتا ہے تو اسے جنگی جرائم ختم کر کے تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم کرنا ہوں گے۔ ترک وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جنگی جرائم پر خاموشی بھی جرم ہے، اسرائیل کی جانب سے بے گناہوں کے قتل عام، وائٹ فاسفورس بموں اور غیر قانونی اسلحہ کے استعمال سے انفراسٹرکچر کی تباہی جیسے اقدامات نہایت قابل مذمت ہیں، ان پرخاموشی اختیار نہیں کی جا سکتی اور اسرائیل کے تمام تر جنگی جرائم کو ہر موقع پر بے نقاب کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔ طیب اردگان نے کہا کہ اسرائیل کو اپنی جنگی جرائم کے بھیانک نتائج کا اداراک کرنا ہو گا۔ اسرائیلی قیادت اس امرپرغور کرے کے اس کے اقدامات سے اسے کس حد تک فائدہ اور کتنا نقصان ہوا۔ تازہ مثال ترک سفیر کے ساتھ توہین آمیز سلوک ہے، کیا وہ اسرائیل کے لیے ایک بڑی مثال نہیں کہ سفیر کی توہین پراسرائیلی وزیراعظم اور صدر کو معافی مانگنا پڑی تھی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan