Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

اسرائیل کا وجود انسانیت کے لیے خطرہ ہے۔ حزب اللہ

اسرائیل کا وجود انسانیت کے لیے خطرہ ہے،بیت المقدس صہیونیو کے ہاتھوں میں اور مسلمان بے بس ہیں ،اقوام متحدہ کا کردار مجرمانہ ہے،ہم پاکستان سے بہت محبت کرتے ہیں اور پاکستان حکومت وہ پہلی حکومت ہے کہ جس نے حزب اللہ لبنان کے قائد شہید عباس موسوی کی شہادت پر سنہ 1992ء میں سب سے پہلے حزب اللہ کو تعزیت پیش کی اور اسرائیلی دہشت گردی کی شدید مذمت کی۔ان خیالات کا اظہار حزب اللہ لبنان

hizbullah press-conf

اسرائیل کا وجود انسانیت کے لیے خطرہ ہے،بیت المقدس صہیونیو کے ہاتھوں میں اور مسلمان بے بس ہیں ،اقوام متحدہ کا کردار مجرمانہ ہے،ہم پاکستان سے بہت محبت کرتے ہیں اور پاکستان حکومت وہ پہلی حکومت ہے کہ جس نے حزب اللہ لبنان کے قائد شہید عباس موسوی کی شہادت پر سنہ 1992ء میں سب سے پہلے حزب اللہ کو تعزیت پیش کی اور اسرائیلی دہشت گردی کی شدید مذمت کی۔ان خیالات کا اظہار حزب اللہ لبنان

کے سیاسی شعبہ کے سربراہ ڈاکٹر احمد ملی ،انچارج القدس ایسوسیایشن لبنان ڈاکٹر حیدر دقماق نے فلسطین فائونڈیشن پاکستان کی دعوت پر کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر فلسطین فائونڈیشن پاکستان کی مرکزی سرپرحافی حضرات کا شکریہ ست کمیٹی کے اراکین علامہ قاضی احمد نورانی،محفوظ یار خان اور فلسطین فائونڈیشن پاکستان کے مرکزی ترجمان صابر کربلائی موجود تھے۔
حزب اللہ لبنان کے سیاسی شعبہ کے سربراہ ڈاکٹر احمد ملی کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے اندر رہنے والے لوگ اپنی زندگیوں کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں ،انکاکہنا تھا کہ اگر پاکستان،ایران،مصر،لبنان سمیت دیگر مسلم ممالک بھی متحد ہو کر اسرائیل کے خلاف جد وجہد کریں تو اسرائیل کو وجود صفحہ ہستی سے نابود ہو جائے گا ۔ ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر احمد ملی کاکہنا تھا کہ سوال یہ نہیں کہ اسرائیل 1967ء کی سرحدوں پر واپس جائے یا کہیں اور جائے بلکہ اسرائیل نا م کی کسی چیز کو ہم نہیں مانتے اور مصر اور اردن کی جانب سے ہونے والے معاہدوں سمیت دنیا بھر کے اسرائیل کے ساتھ کسی بھی معاہدے کو ہم نہیں مانتے،ایک اور سوال کے جواب میں ان کاکہنا تھا کہ معاہدوں کے بعد اسرائیل نے ان معاہدوں پر کس حد تک عمل کیا ہے ان کاکہنا تھا کہ آج تک ہونے والے اسرائیل کے ساتھ معاہدوں میں اسرائیل نے کسی بھی ایک معاہدے پر عمل نہیں کیا بلکہ فلسطینیوں پر ظلم و بربریت کو اور زیادہ کر دیا ہے۔۔
انچار ج القدس ایسو سی ایشن کے رہنماء ڈاکٹر احمد دقماق کا کہنا تھا کے اسرائیل افواج نے مسجد اقصیٰ کی حدود میں ۳ ہزار مسلمانوں نے گھروں کو مسمار کیا اور 5ہزار سالہ ہیکل سلیمانی کا جشن منانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں آج القدس میں مسلمانوں کا قتل عام جاری ہے اور مسجد اقصیٰ کو کھوکھلا کیا جارہا ہے تاکہ و ہاں ہیکل سلیمانی کی تعمیر کی جائے حزب اللہ مضبوط ہے اور ٹیکنالوجی کے میدان میں اسرائیلی جارحیت کا مہ توڑ جواب دیں گے جس طرح ممکن ہو اپنے فلسطینی بھائیوں کی مدد کی جائے افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ مسئلہ فلسطین میں عرب ممالک کا کردار بھی مشکوک رہا ہمیں ایک امت واحدہ کی طرح اس اہم مسئلہ جو انسانیت کا مسئلہ ہے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے اور مظلوم فلسطینی بھائیوں کی ہر ممکن مدد کرنا چاہیے۔آخر میں ڈاکٹر احمد ملی اور حیدر دقماق اور فلسطین فائونڈیشن پاکستان کے ترجمان صابر کر بلائی نے صحافی حضرات کا شکریہ ادا کیا ۔

 

 

 

 

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan