Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیل کا اسلحہ ہمارے ایمانی عزم اور طاقت کو شکست نہیں دے سکتا: ھنیہ

palestine_foundation_pakistan_ismael-haneyya-the-democratically-elected-palestinian-prime-minister51

غزہ میں اسلامی تحریک مزاحمت”حماس” کی نمائندہ عوامی حکومت کے وزیراعظم اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی پر قابض صہیونی فوج کے حملوں میں اضافہ اس امرکی دلیل ہے کہ صہیونی ریاست ایک بار پھر فلسطینی عوام کا خون بہانا چاہتی ہے.ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل بار بار اپنے اسلحے کے استعمال سے فلسطینی عوام کے عزم اورا یمان کو آزما رہا ہے لیکن اس کا بھاری اسلحہ بھی فلسطینی عوام کے عزم اور ایمان کو شکست نہیں دے سکتا.
غزہ کی پٹی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسماعیل ھنیہ کا کہنا تھا کہ فلسطین کی موجودہ صورت حال اس امر کی متقاضی ہے کہ پوری مسلم دنیا صہیونی جارحیت کا جواب دینے کے لیے متحد ہو جائے.
فلسطینی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج کی طرف سے غزہ کی پٹی پر بمباری میں اضافہ فلسطینیوں کے عزم کو آزمانے کے سلسلے کی ایک نئی کڑی ہے.ایسے میں ہمیں بھی پورے ایمان اور یقین کے اسلحے سے لیس ہوکر قابض دشمن کا مقابلہ کرنا ہو گا.
اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ اسرائیل غزہ کی پٹی پر حملے کی فضا تیار کر رہا ہے،لیکن اس نازک اور مشکل وقت میں فلسطینی عوام ،عرب ممالک اور عالم اسلام کو متحد ہونا ہو گا. انہوں نے اسرائیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمارے عزم کو آزمانے کی باربار حماقت نہ کرے، فلسطینی عوام اپنے خلاف کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں”. انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاتھ بندھے ہوئے نہیں ، اسرائیلی فوج کی ہرقسم کی طاقت آزمائی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا.
خیال رہے کہ حالیہ چند روز کے دوران صہیونی فوج نے غزہ کی پٹی پر بمباری میں اضافہ کر دیا ہے. گذشتہ ایک ہفتے کے دوران جارحیت کے دوران کم ازم پانچ افراد شہید اور ایک درجن سے زائد زخمی ہو گئے ہیں.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan