Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسرائیل کا سیز فائرمعاہدہ؟ تیسری بار پھرغزہ پر شدید بمباری

( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) گذشتہ شب اسرائیل نےجنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی اور حماس کی جانب سے آتش گیر غباروں کے حملے کا بہانہ بنا کر  بغیر کسی ثبوت کےتیسری بار غزہ پر بمباری کی ہے۔

ذرائع  کے مطابق گذشتہ روز جمعرات اور جمعے کی درمیان شب مقبوضہ فلسطینی محصور علاقہ  غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فضایہ کی جانب سے فلسطینی ٹھکانوں کونشانہ بنایا گیا ہےیاد رہے کہ  اسرائیل اور حماس کے درمیان طے پانے والی جنگ بندی کے معاہدے کے باوجود اسرائیلی طیاروں نے تیسری بار غزہ کی پٹی پر ایک عمارت اور ایک کمپاؤنڈ پر شدید بمباری کی ہے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی غزہ سے آتش گیر غبارے بھیجنے کے جواب میں کی گئی ہے جس میں صہیونی فوجیوں نے غزہ شہر کے جنوب میں اسلامی تحریک مزاحمت  حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ٹھکانوں پر کئی میزائل داغےگئے ہیں اور بڑے پیمانے پر تباہی کے نشانہ واضح ہوئے ہیں تاہم اب تک کی اطلاعات کے مطابق  کسی قسم  کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

مئی میں حالیہ غزہ لڑائی میں اسرائیل نے مسلسل11روز غزہ پر بمباری جس میں 250 سے زائد فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد اردن کی ثالثی میں ،اسرائیل کےمابین سیز فائر کا اعلان کیا گیا تھا اور جنگ بندی معاہدہ طے پا گیا تھا۔

گذشتہ شب اسرائیل نےجنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی اور حماس کی جانب سے آتش گیر غباروں کے حملے کا بہانہ بنا کر بغیر کسی ثبوت کےتیسری بار غزہ پر بمباری کی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan