Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسرائیل پر صحافی ابو عاقلہ کے ’دانستہ قتل‘ کا الزام

واشنگٹن ۔ ایجنسیاں+-
بدھ کے روز اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینی خاتون صحافی شیرین ابوعاقلہ کے وحشیانہ قتل پرعالمی سطح پر شدید رد عمل جاری ہے۔

دُنیا کے کئی ممالک میں کام کرنے والی بین الاقوامی میڈیا تنظیموں نے قابض فوج پر صحافی شیرین ابو عاقلہ کو جان بوجھ کر قتل کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

ایک مشترکہ بیان میں ہیٹی، کیریبین، ارجنٹائن، برازیل، امریکا، کولمبیا، چلی، گھانا، بولیویا، بھارت، جنوبی افریقہ اور ہونڈوراس کی 28 میڈیا تنظیموں نے اسرائیلی گولیوں سے صحافی ابو عاقلہ کے قتل کی مذمت کی ہے۔

ابلاغی اداروں کی طرف سے دستخط سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ “ہم دُنیا بھرسے ترقی پسند اخباری اداروں کی طرف سے قابض اسرائیلی افواج کے ہاتھوں ہماری ساتھی شیریں ابو عاقلہ کے وحشیانہ قتل کی مذمت کرتے ہیں۔”

انہوں نے اسرائیلی حکام اور بڑے اسرائیلی میڈیا اداروں کی طرف سے شائع کی جانے والی خبروں کی مذمت کی جو صحافیہ کے قتل کی ذمہ داری اسرائیلی افواج سے ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ابلاغی اداروں نےاسرائیلی میڈیا کے بیانات کو “غیر ذمہ دارانہ” قرار دیا۔

بیان میں صحافی یاسر مرتجی کے قتل کا ذکر کیا گیا جنہیں 7 اپریل 2018 کو غزہ کی پٹی میں حق واپسی مارچ کی کوریج کے دوران گولیاں مار کرشہید کیا گیا تھا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan