Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیل نے ہلال احمر کو امدادی سامان غزہ لے جانے سے روک دیا

turkey اسرائیل نے ترکی کی رفاہی تنظیم ہلال احمر کی جانب سے غزہ کے لیے امدادی سامان شہر میں لے جانے سے روک دیا ہے۔ برطانوی اخبار”انڈیپنڈنٹ” کی رپورٹ کے مطابق سرحد پر روکے گئے سامان میں ٹینٹ اور دیگر تعمیراتی اشیا شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ہلال احمر نے رواں سال فروری میں اسرائیل سے امدادی سامان غزہ لے جانے کی اجازت حاصل کی تھی تاہم اجازت نامہ ہونے کے باوجود قابض فوج نے امدادی سامان کی کھیپ غزہ داخلے سے روک دی۔ امدادی سامان میں 488 افراد کے لیے خیموں کی فراہمی شامل ہے جبکہ جنگ میں کم از کم 20 ہزار افراد گھروں سے محروم کردیے گئے تھے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ پرجنگ کے دوران ہزاروں مکانات تباہ کر دیے گئے تھے جس کے بعد بے گھر ہونے والے افراد خیموں، عارضی شیلٹروں اور اپنے رشتہ داروں کے ہاں مقیم ہیں جبکہ تعمیراتی سامان کی عدم دستیابی کے باعث مکانات کی تعمیر کا عمل معطل ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan