Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیل نے ’’ماوی مرمارہ‘‘ واپس ترکی بھیج دیا

palestine_foundation_pakistan_gaza-boat-aid-convoy-freedom-flotilla2

اسرائیل نے قبضے میں لیا گیا ترک بحری جہاز ’’ماوی مرمارہ‘‘ ترکی کو واپس کر دیا، ترک وزیر اعظم رجب طیب ایردوان کی جانب سے اسرائیل پر دباؤ کارگر ثابت ہوا اور اس نے غزہ کی جانب گامزن امدادی قافلے فریڈم فلوٹیلا میں شامل ترک جہاز ترک واپس روانہ کر دیا جو باحفاظت ترک ساحل تک پہنچ گیا ہے۔ چار سال سے اسرائیل محاصرے کی اذیت میں مبتلا اہل غزہ کے لیے امدادی سامان لیکر آنے والے امدادی قافلے پر اسرائیل نے حملہ کرکے 09 ترک رضاکاروں کو شہید کر کے ترکی کے تین جہازوں کو چھوڑنے کے لیے دوبارہ غزہ نہ آنے کا عہد کرنے کی شرط عائد کر رکھی تھی۔ دو ماہ تک اسرائیلی قبضے میں رہنا والا بحری جہاز’’ماوی مرمارہ‘‘ ہفتہ کے روز ترکی کی اسکندون بندرگاہ پر لنگر انداز ہوا۔ واضح رہے کہ اس جہاز کے ترکی پہنچنے کے بعد ترکی کی جانب سے اسرائیل سے کیے گئے پانچ مطالبات میں سے ایک مطالبہ پورا ہو گیا ہے۔ بقیہ چار مطالبات میں سے معذرت کرنا، سانحے کی تحقیقات کے لیے عالمی کمیٹی کی تشکیل، معاوضہ ادا کرنا اور غزہ محاصرہ ختم کرنا ابھی باقی ہیں، اسرائیل ترک جہازوں کو چھوڑنے کے لیے اپنی عائد کردہ شرط سے پہلے ہی دستبردار ہو چکا ہے۔ دو ماہ بعد آزاد ہونے والے ’’ماوی مرمارہ‘‘ کی آزادی کے ساتھ ہی اسرائیل نے ترکی کے بقیہ دو جہازوں کو بھی آزاد کرنے کی اجازت دے دی ہے اسی طرح یونان کے دو جہاز کو بھی چھوڑنے کا عندیہ دے دیا گیا ہے۔ فریڈم فلوٹیلا پر اسرائیلی جارحیت کے بعد سے ہی ترکی اور صہیونی ریاست کے مابین حالات شدید کشیدہ ہو چکے ہیں، اسرائیل نے سانحے کی تحقیقات کے لیے اقوام متحدہ کی کمیٹی سے تعاون کرنے کا اعلان بھی کر دیا ہے۔ انقرہ نے تل ابیب منقطع سفارتی تعلقات بحال کرنے کے لیے دیگر شرائط کے ساتھ غزہ محاصرہ ختم کرنے کی شرط بھی عائد کر رکھی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan