Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیل نے ترکی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تو اسے سخت جواب دیا جائے گا: ترک وزیراعظم

tayyip-erdogan2
ترک وزیراعظم رجب طیب ارگان نے خبردار کیا ہے کہ اگراسرائیل نے ان کے ملک کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تو اسے سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ ردعمل ایک زلزلے کی طرح کا ہوگا۔

انہوں نے یہ بات مصری صحافی فہمی ہویدی کو انٹرویو دیتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں کہی ہے۔ ان سے ا ن اطلاعات کی صحت کے بارے میں سوال پوچھا گیا تھا کہ اسرائیل نے ایران کی جاسوسی کے لئے ترکی کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل کی اس طرح کی حرکتوں کی وجہ سے ترکی نے ا س کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں منسوخ کردی تھیں۔ رجب طیب اردگان نے کہا کہ یہ اطلاع درست نہیں لیکن اگر اسرائیل نے ایسا کیا ہے تو اسے زلزلے جیسے ایک ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

انہوں نے انٹرویو میں یہ بھی کہا کہ ہمارے لئے یہ مناسب نہیں تھا کہ اسرائیل غزہ کے لوگوں پر جنگ مسلط کر دے اور پھر ہم اس کی فوج کو ترک دفاعی افواج کے ساتھ تربیت کی اجازت بھی دے دیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری منتخب حکومت ہے اور ہم ترک عوام کی مرضی سے برسراقتدار آئے تھے، اس لئے ہم ترک عوام کے جذبات واحساسات کو ہرگز بھی چیلنج نہیں کر سکتے کیونکہ غزہ میں اسرائیل کی مسلط کردہ جنگ کے نتیجے میں جوکچھ ہوا تھا، وہ اس سے بری طرح متاثر ہوئے تھے۔

ترک وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے اپنے عوام کے جذبات اور احساسات کو مدنظر رکھتے ہوئے اسرائیلی فوج کے ساتھ مشترکہ مشقیں نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور ہمارے اس انکار میں عوام کے جذبات نے فیصلہ کن کردار ادا کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم یہ بھی نہیں چاہتے تھے کہ اسرائیل ہمارے ساتھ تعلقات کوکسی تیسرے فریق پر جنگ مسلط کرنے کے لئے استعمال کرے اور وہ ہم سے یہ توقع کرے کہ ہم نیوٹرل رہیں گے یا اپنے ہاتھ بندھے ہوئے رکھیں گے

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan