Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیل نے ترکی سے معافی مانگ لی

turkish-ambassador-to-israel-ahmet-oguz-celikkol-meets-with-israels-deputy-foreign-minister-danny-ayalon-in-jerusalem-al-quds1 اسرائیلی ذرائع کے مطابق اسرائیلی وزارت خارجہ نے باقاعدہ طور پرترکی کے سفیر احمد اوعوز چلیکول سے توہین آمیز رویہ اپنائے جانے پراپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے انقرہ سے معافی مانگ لی ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو اور صدر شمعون پیریز کی جانب سے معافی نامہ ترک حکومت کو بھجوا دیا گیا ہے۔ یہ معافی نامہ ایک ایسے وقت میں آیا ہے جبکہ اسرائیلی وزارت خارجہ کی جانب سے بدھ کے روز ترک سفیر سے توہین آمیز سلوک پر معافی نہ مانگنے کا بیان جاری کیا گیا تھا۔ اس سے قبل ترکی نے اسرائیل سے اپنے سفیر کی توہین پر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا تھا۔ ترک صدر عبداللہ گل نےاسرائیلی حکومت کو خبردار کیا تھا کہ اس نے ترکی سے معافی نہ مانگی تو وہ تل ابیب سے اپنا سفیر واپس بلا لیں گے۔ واضح رہے کہ پیر کے روز اسرائیلی نائب وزیرخارجہ ڈالی ایالون نے ترک سفیر کو طلب کر کے ترکی میں اسرائیل مخالف فلم کے نشر ہونے کے خلاف نہایت ہتک آمیز انداز میں احتجاج کیا تھا۔ اس دوران ترک سفیر کو نائب وزیرخارجہ کے سامنے ایک پست قد کرسی پر بٹھایا گیا تھا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan