Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسرائیل فلسطین کشیدگی دوبارہ بڑھ رہی ہے، یو این عہدیدار کا انتباہ

( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) مشرق وسطی کے امن عمل کے لئے اقوام متحدہ کے خصوصی معاون کار ٹور وینیس لینڈ نے متنبہ کیا ہے کہ اسرائیلی آباد کاروں اور فلسطینیوں کے مابین کشیدگی ایک بار پھر بڑہ رہی ہے جس سے جھڑپوں کا نیا دور شروع ہونے کا خطرہ ہے۔

وینیس لینڈ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ایسے وقت میں جب اقوام متحدہ اور مصر فلسطین اور اسرائیل کے سرمیان جنگ بندی کو مستحکم کرنے کے لئے سرگرم عمل ہیں ایسے میں “مقبوضہ بیت المقدس میں ایک اسرائیلی مذہبی شدت پسندوں کی جانب سے انتہائی نازک اور حساس مقام پر اشتعال انگیز ریلی صورتحال کو کشیدہ کررہی ہے۔

“انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا ، “میں تمام متعلقہ فریقوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ ذمہ داری سے کام کریں اور کسی بھی اشتعال انگیزی سے گریز کریں جس سے تصادم کے خدشات پیدا ہوں ۔”

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan