Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسرائیل اور امارات کے درمیان بحری شعبے میں باہمی تعاون کا معاہدہ

امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی (وام) نے پیرکو کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل نے بحری نقل و حمل، تجربات کے تبادلے اور اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانے کے حوالے سے ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔

ایجنسی نے بتایا کہ توانائی اور انفراسٹرکچر کے وزیر سہیل المزروعی نے متحدہ عرب امارات کی طرف سے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے اور دونوں طرف سے متعدد عہدیداروں کی موجودگی میں وزیر مواصلات میرو میکیلی نے دستخط کیے۔ .

ایجنسی نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات میں دستخط شدہ یادداشت دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ مفادات کے فروغ  کا حصہ ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان دستخط کیے گئے “ابراہیمی معاہدے” کی روشنی میں طے پایا ہے۔

ایجنسی نے کہا میمورنڈم کا مقصد “بین الاقوامی بحری نقل و حمل کی ضروریات کو پورا کرنا، دونوں ممالک کے بحری بیڑے اور بندرگاہوں کا مکمل اور موثر استعمال کرنا اور سمندری حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔

المزروعی نے کہا کہ دونوں فریقوں کی طرف سے دستخط شدہ مفاہمت کی یادداشت سمندری نقل و حمل کے شعبے میں تعاون کے افق کو بڑھانے اور وسعت دینے کی دونوں فریقوں کی خواہش کی عکاسی کرتی ہے۔ دونوں ملکوں کی خواہش کا اظہار ہے کہ وہ سمندری نقل و حمل کے دائرہ کار کو بڑھانے اور گہرا کرنے کے خواہاں ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan