Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیلی کے خلاف جدو جہد جاری رکھنے کا عزم

palestine_foundation_pakistan_protest-al-khalil-rally

مقبوضہ فلسطین کے 1948ء کے علاقوں میں موجود فلسطینی شہریوں کی جانب سے”ارتھ ڈے” کی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔

منگل کے روز مقبوضہ علاقوں میں چونتیس ویں یوم الارض کے موقع ریلیاں نکالی گئیں اور جلسے جلوس منعقد ہوئے، جبکہ اس موقع پر اسرائیلی جارحیت کا نشانہ بننے والے شہداء کی قبروں پر پھول چڑھائے گئے اور صہیونی جارحیت کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں۔

اس حوالے سے سب سے بڑی تقریب 1948ء کے مقبوضہ علاقے الجلیل میں سخنین کے مقام پر ہوئی جہاں ہزاروں افراد نے فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضے کی یاد میں ریلی نکالی۔ اس دوران شہریوںنے 1976ء میں مقبوضہ علاقوں میں اسرائیلی حملے اور بے گناہ شہریوں کی شہادت کی یاد میں شمعیں روشن کیں

اس موقع پر شہریوں کا کہنا تھا کہ کہنا تھا کہ وہ اسرائیلی قبضے کے خلاف اس وقت تک جدو جہد جاری رکھیں گے جب تک فلسطین کی اینچ اینچ سے صہیونی تسلط ختم نہیں ہوجاتا۔

فلسطینی شہریوں نے کہا کہ ان کے زخم ابھی تازہ ہیں اور فلسطین کا مسئلہ ہمیشہ فرنٹ لائن پر رہے گا۔الجلیل میں نکالے گئے جلوس میں یوم الارض کے موقع پر ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ ریلی میں شریک افراد نے، یوم الارض کی یاد تازہ رکھنے، شہداء کے حق میں اور اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ شرکا کہنا تھا کہ “فلسطین کی آزادی کے لیے ہماراخون بھی حاضر ہے”، صہیونی توپوں اور ٹینکوں کے سامنے سرنگوں نہیں ہوں گے” اور فلسطینی اتحاد کے نعروں سے علاقہ گونجتا رہا۔

ریلی کے اختتام پرہزاروں افراد نے الجلیل میں شہدا کی قبروں پرپھول چڑھائے، فاتحہ خوانی کی۔ بعدازاں الجلیل میں مقامی فلسطینی قائدین نے خطاب کرتے ہوئے یوم الارض کی اہمیت اور اس سلسلے میں پیش کی جانے والی شہدا کی قربانیوں پر روشنی ڈالی۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے فلسطینی رکن پارلیمنٹ جمال زحالقہ نے کہا کہ یوم الارض کے موقع پرہزاروں افراد کا یہ اجتماع اس امر کی عکاسی کرتا ہے کہ فلسطینی اپنے حقوق کے لیے آج بھی بیدار ہیں اور اسرائیل ان کے حقوق ہمیشہ کے لیے غصب نہیں رکھ سکتا۔

انہوں نے کہا کہ یہودیوں نے سازشوں اور حملوں کے ذریعے فلسطین کی 80 فیصد زمین ہتھیا رکھی ہے، فلسطینیوں کو اپنے وطن کی سرزمین دشمن صہیونیوں سے بازیاب کرانی ہے۔ زحالقہ نے فلسطینی شہریوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف اور فلسطینی زمین کی آزادی کے لیے متحد ہو جائیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan