Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیلی ناکہ بندی کے باعث غزہ کا پانی انسانی استعمال کے قابل نہیں رہا: تجزیہ کار

water فلسطین میں پانی کے امور کے ماہرمنذر شبلاق نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی میں معاشی ناکہ بندی اور پانی صاف کرنے سے متعلق بنیادی سامان کی عدم فراہمی کے باعث شہر میں پانی انسانی استعمال کے قابل نہیں رہا۔ غزہ میں صرف 10 فیصد افراد کو صاف پانی میسر ہے جبکہ دیگر شہری آلودہ اور مضر صحت پانی پینے پر مجبور ہیں۔ ہفتے کے روز مرکز اطلاعات فلسطین سے بات چیت کرتے ہوئے منذر کا کہنا تھا کہ غزہ میں پانی کا مسئلہ نہایت تشویشناک اور پیچیدہ ہوتا جا رہا ہے، شہریوں کے پاس پانی صاف کرنے کے لیے فلٹرز موجود نہیں جبکہ پائب لائنوں کی صفائی کا بھی کوئی بندوبست موجود نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں مختلف کنوؤں سے پانی کے اخراج میں بھی کمی واقع ہوئی ہے اور یہ قلت بڑھ کر 80 ملین مکعب میٹر سالانہ تک پہنچ گئی ہے۔ پانی اور ارضیات کے امور کے تجزیہ نگارنے خدشہ ظاہر کیا کہ اگر غزہ کی پٹی میں پانی کا بحران بدستور قائم رہا تو آئندہ چند برسوں میں اس سے انسانی المیہ رو نما ہوسکتا ہے۔ منذر سبلاق کا کہنا تھا کہ مضر صحت پانی کے پینے سے شہریوں میں متعدد موذی امراض جنم لے رہے ہیں، بچوں اور عمر رسیدہ افراد میں قوت مدافعت میں کمی کے باعث متاثرین کی تعداد زیادہ ہے۔ انہوں نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ معاشی ناکہ بندی کے ذریعے فلسطینیوں کا پانی بند نہ کرے اور پانی صاف کرنے اور نئے کنوؤں کی کھدائی کے لیے بنیادی سامان کی فراہمی کو یقینی بنائے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan