Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پاکستان

اسرائیلی مظالم پر خاموش نہیں رہ سکتے، فلسطین کازکی حمایت جاری رکھیں گے، سلیم مانڈوی والا،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ

کراچی (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات ) پاکستان کے ایوان بالا (سینیٹ) کے ڈپٹی چیئر مین سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ فلسطین میں ہونے والے اسرائیلی مظالم پر پوری دنیا کو تشویش ہے، پاکستان اسرائیلی مظالم پر خاموش نہیں رہ سکتا ہم فلسطین کاز کی حمایت جاری رکھیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نے ہفتہ کے روز کراچی میں اپنی رہائش گاہ پر فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے وفدسے ملاقات کے دوران کیا۔فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے وفد نے تنظیم کے سیکرٹری جنرل صابر ابو مریم کی قیادت میں سلیم مانڈوی والا سے ملاقات کی جبکہ اس موقع پر ان کے ہمراہ سرپرست کمیٹی کے رکن اور جمعیت علماء پاکستان کے رہنما علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی بھی موجود تھے۔

ڈپٹی چیئر مین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ مظلوموں کی حمایت کی ہے، پاکستان کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ بلا رنگ ونسل اور مذہب کی تفریق کے دنیا کی مظلوم اقوام کی حمایت کی ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ پاکستان فلسطین کے مسئلہ کے منصفانہ حل کے لئے کی جانے والی تمام کوششوں کو سراہتا ہے اور ہم ایسی کوششوں کو جاری رکھنے کی تاکید کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسئلہ فلسطین کے حل کی راہ میں صہیونی بہت بڑی رکاوٹ ہیں جبکہ دنیا کے مختلف ممالک میں یہودیوں کی بہت بڑی تعداد موجو دہے جو صہیونیوں سے الگ ہے۔انہوں نے امریکہ میں موجود یہودی تنظیم نیٹوری کارٹا اور اس کے دسیوں ہزار یہودی ربی کارکنوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ نیٹوری کارٹا فلسطین کی حمایت کرتی ہے اور صہیونزم کے خلاف ہے۔ انہوں نے ا س بات پر زور دیا کہ پاکستان میں عوام تک آگہی پہنچانا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل صابر ابو مریم نے ڈپٹی چیئر مین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کا مقصد ملک میں عوام تک مسئلہ فلسطین سے متعلق درست آگہی فراہم کرنا ہے اور ا س کام کے لئے فلسطین فاؤنڈیشن دن رات کوششوں میں مصروف عمل ہے۔

انہوں نے ڈپٹی چیئر مین سینیٹ کو فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی دس سالہ کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی اور فلسطین کی موجودہ صورتحال پر توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ ایوان بالا سے متفقہ طور پر اسرائیلی توسیع پسندانہ منصوبہ کی مذمت میں قرار داد پیش کی جائے اور تمام اراکین سینیٹ کی جانب سے ایک خط لکھ کر اقوام متحدہ سمیت عالمی و ریجنل اداروں کو ارسال کیا جائے۔

اس موقع پر علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی نے کہا کہ فلسطین کا مسئلہ پوری انسانیت کا مسئلہ ہے اور اسے کسی مذہب کے ساتھ جنگ کے طور پر بنا کر پیش کرنا سراسرغلط ہے۔فلسطین کا زکی حمایت کا مطلب یہ نہیں ہے کہ دنیا بھر کے مسلمان کسی مذہب کے خلاف ہیں بلکہ اسرائیل کا قیام ایک غلط اقدام ہے لہذا فلسطین فلسطینیوں کو ملنا چاہئیے جبکہ جو دوسری قومیں جس جس ممالک سے لاکر فلسطین میں آباد کی گئی ہیں ان کو واپس بھیجا جائے۔اس موقع پر ڈپٹی چیئر مین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی ملک میں جاری کوششوں او ر جد وجہد کی قدر دانی کی اور مستقبل میں اپنے ہر ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan