Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسرائیلی فوج کا کریک ڈاؤن، پانچ بچوں سمیت 9 فلسطینی گرفتار

غرب اردن ( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) ۔ قابض اسرائیلی فوج نےفلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں مختلف مقامات پر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران پانچ بچوں سمیت کم سے کم نو فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق قابض فوج نے جمعہ کے روز القدس اور غرب اردن کے مختلف مقامات پر چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران پانچ بچوں اور متعدد سابق اسیران کو گرفتار کیا۔

القدس میں تلاشی کے دوران حزما کے مقام پر اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینیوں پر آنسوگیس کی شیلنگ اور دھاتی گولیوں کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی فوج نے القدس میں شاہراہ سلطان سلیمان سے چار فلسطینی بچوں کو گرفتار کرکے صلاح الدین حراستی مرکز منتقل کردیا۔

ادھر القدس میں سلوان کی ابو تایہ کالونی میں اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی نوجوانوں پر آنسوگیس کی شیلنگ اور براہ راست فائرنگ کی۔

غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں اسرائیلی فوجیوں نے نور خالد الحروب، معتز محمد الحروب کو ان کے گھروں سے حراست میں لے لیا۔

بیت لحم میں تلاشی کے دوران سابق اسیر محمود محمد صلاح کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

قابض فوج نے بیت لحم میں بیت جالا کےمقام سے 19 سالہ معروف احمد الاطرش کو حراست میں لیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan