Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیلی فوج کا مسجد اقصی کے صحن میں داخلہ، نمازیوں کا محاصرہ

aqsa-mosque1 اسرائیلی سپیشل فورس اور صہیونی پولیس نے اتوار کی صبح مقبوضہ بیت المقدس میں حرم قدسی کے صحن میں حملہ کر دیا۔ حملہ آور فورس اشک آور گیس کے گولے فائر کئے اور وہ بھاری ہتھیاروں سے کی جانے والی فائرنگ میں قبلہ اول کے صحن میں پیش قدمی کر رہے تھے۔ فلسطینی خبر رساں ایجنسی “معا” نے فتح تنظیم میں القدس پراجیکٹ کے نگران کے حوالے سے بتایا ہے اس حملے میں دس فلسطینی زخمی ہوئے۔ پولیس نے تقریبا پندرہ فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ مسجد اقصی پر حملہ کرنے والی صہیونی پولیس کوشش کر رہی ہے کہ وہ مسجد میں موجود تقریبا ایک سو پچاس افراد تک پہنچ سکے کہ جو قبلہ اول کے دفاع کی خاطر رات گئے مسجد میں معتکف ہو گئے تھے۔ بہت سی اسلامی تنظیموں نے خبردار کیا تھا کہ یہودی اتوار کے روز مسجد اقصی پر حملہ آور ہو سکتے ہیں۔ اس حملے سے پہلے انتہا پسند یہودیوں کی تیس تنظیموں نے شہر میں پوسٹر لگوائے تھے جن میں اپیل کی گئی تھی کہ یہود کے حملے کے موقع پر بڑے پیمانے مظاہرے کئے جائیں۔ فلسطین کے چیف جج الشیخ تیسیر التمیمی نے اپیل کی ہے نصرت مسجد اقصی کے لئے مسلمان قبلہ اول کی طرف مارچ کریں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan