Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیلی فوج کا فضائی حملہ، غزہ میں صابن فیکٹری تباہ

palestine_foundation_pakistan_gaza-attack

غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج نے تازہ زمینی اور فضائی حملے کیے ہیں. اطلاعات کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں کی بمباری سے غزہ کے وسطی علاقے خان یونس میں ایک صابن کی فیکٹری تباہ ہو گئی ہے جبکہ اسرائیلی بری فوج نے رفح میں بھاری توپ خانے سے گولہ باری کی ہے تاہم کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع نہیں مل سکی. مرکز اطلاعات فلسطین کے ذرائع کے مطابق قابض فوج نے جمعرات کی صبح خان یونس کے شمال مغرب میں ایمن درویش کی ملکیتی صابن تیار کرنے والی فیکٹری پر ایف سولہ طیاروں کے ذریعے بمباری کی. بمباری سے فیکٹری کی عمارت مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہے تاہم آخری اطلاعات آنے تک کسی شخص کے شہید یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں مل سکی. بعد ازاں اسرائیلی طیاروں اور بری فوج نے رفح کے قریب اسلامی تحریک مزاحمت”حماس” کے ملٹری ونگ القسام بریگیڈ کے ایک مرکز کو نشانہ بنایا تاہم طیاروں کے داغے گئے میزائل خالی کھیتوں میں گرے، جس سے کس قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا. آخری اطلاعات آنے تک گولہ باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری تھا.اسرائیل کی جانب سے غزہ پر حملوں میں ایک ایسے وقت میں تیزی آئی ہے جبکہ اسرائیلی حکومت اور رام اللہ میں فتح اتھارٹی کے درمیان براہ راست امن مذاکرات جاری ہیں. اسرائیلی وزراء اور دیگرعہدیداروں نے غزہ پر ایک بڑی جنگ مسلط کرنے دھمکیاں بھی دینا شروع کر دی ہیں.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan