Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسرائیلی فوج نے فلسطینی بچے کو شہید کرکے لاش قبضے میں لے لی

قابض صیہونی  فوج نے بدھ کی شام بیت لحم کے مغرب میں واقع حوسان گاؤں میں ہونے والی جھڑپوں کے دوران ایک بچے کو بے دردی کے ساتھ شہید کر کے اس کی لاش بھی اٹھا لی۔

وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ اسے ایک 14 سالہ بچے کی موت کی اطلاع ملی تھی جسے اسرائیلی افواج نے بیت المقدس کے مغرب میں حوسان پر جارحیت کے دوران گولی مار دی تھی۔

مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ 14 سالہ بچہ محمد فواد حمامرہ گاؤں کے مشرقی دروازے کی مرکزی سڑک پر متینہ کے علاقے میں شروع ہونے والی جھڑپوں کے دوران قابض فوج کی طرف سے چلائی گئی 10 گولیوں سے زخمی ہو گیا۔

ذرائع نے مزید کہا کہ قابض فورسز نے بچے کو خون میں لت پت چھوڑ دیا۔ طبی ٹیموں کو اس کی شہادت تک س کے قریب جانے اور اس کی مدد کرنے سے روک دیا۔

 ذرائع کے مطابق قابض فوج نے حوسان گاؤں کے داخلی راستے بند کر دیے جس سے شہریوں میں جھڑپیں شروع ہو گئیں۔ اس دوران قابض فوجیوں نے گولیاں چلائیں، آنسو گیس اور صوتی بم برسائے

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan