Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

خاص خبریں

اسرائیلی فوج نے جیل سے فرار ہونے والے دو فلسطینی گرفتار کرلیے

غرب اردن ۔ ( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج اور پولیس نے تقریبا ایک ہفتے کی تلاش کے دوران جیل سے فرار ہونے والے چھ میں سے دو فلسطینی قیدیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

اسرائیلی اخباری میڈیا  نے جمعہ کو بتایا کہ فوج نے سرچ آپریشن کے دوران جیل سے فرار ہونے والے چھ فلسطینیوں میں سے دو کو الناصرہ شہر سے گرفتار کیا ہے۔ گرفتار ہونے والے قیدیوں کی شناخت محمود عبداللہ عارضہ اور یعقوب محمود قادری شامل ہیں۔

فلسطینی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تحریک فتح  نے اسرائیلی حکومت کو دو قیدیوں عارضہ اور قادری کی زندگی کا ذمہ دار ٹھہرایا اور کہا ہے کہ انہیں کوئی نقصان پہنچا تو صہیونی ریاست اس کی ذمہ دار ہوگی۔

ایک بیان میں تحریک فتح نے بین الاقوامی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کی جیلوں کے اندر قیدیوں کو تحفظ فراہم کرنے اور ان پرڈھائے جانےوالےمظالم بند کرانے کے لیے اقدامات کریں۔

فلسطینی انفارمیشن سینٹرکے مطابق دو مفرور قیدیوں کی گرفتاری کے بعد غزہ کی پٹی سے اسرائیل پر راکٹ بھی داغے گئے ہیں۔ جمعہ کی شام کو جنوبی اسرائیل پر متعدد راکٹ فائر کیے گئے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان اویچائی ادرعی نے کہا کہ فضائی دفاعی نظام آئرن ڈوم  نے غزہ پٹی سے داغے گئے ایک راکٹ کو روک لیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan